دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Noorani Chehray Walay Buzurg | نورانی چہرے والے بزرگ

book_icon
نورانی چہرے والے بزرگ

تو زندہ ہے واللہ تو زندہ ہے واللہ                                            مری چشمِ عالَم سے چھُپ جانے والے

{1} نورانی چہرے والے بزرگ

          مرادآباد  (ہند)  میں مقیم اسلامی بھائی کے مکتوب کا لُبِّ لُباب ہے: تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے قبل میں ایک رات سویا ہوا تھا،  سر کی آنکھیں تو کیا بند ہوئیں دل کی آنکھیں کھل گئیں کیا دیکھتا ہوں کہ میرے سامنے ایک خوبصورت باغ ہے،  جس میں سنّت کے مطابق سفید لباس میں ملبوس،   مہندی لگی داڑھی مبارک اور نور برساتے نورانی چہرے والے بزرگ سر پر سبز سبز عمامہ شریف سجائے نماز میں مشغول ہیں۔ میں انتظار کرنے لگا کہ یہ نماز مکمل کریں تو میں ان سے مصافحہ کرکے ان کے متعلق کچھ معلومات حاصل کروں کہ یہ کون ہیں ؟  لیکن جیسے ہی انہوں نے نماز مکمل کر کے سلام پھیرا میری آنکھ کھل گئی۔ بیداری کے بعد دل میں ایک عجیب سی راحت اور مسرت محسوس ہو رہی تھی مگر بار بار یہ خیال بھی آ رہا تھا کہ آخر یہ بزرگ کون ہوسکتے ہیں ؟  کیونکہ خواب میں نظر آنے والے اس  ’’ نورانی چہرے والے بزرگ‘‘ کو میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ خواب میں اس بزرگ کی زیارت کرنے کی برکت سے میرا دل دنیوی جھمیلوں سے بیزار ہو کر نیک ماحول کی طرف راغب ہونے لگا۔ مجھے علمِ دین سیکھنے کا شوق ہوا اور نیک محافل میں شرکت کرنا میرا معمول بن گیا۔ اسی شوق میں ایک دن دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں علمِ دین سیکھنے کی نیت سے حاضر ہونے کا اتفاق ہوا۔ یوں تو پورا اجتماع ہی پرُبہار تھا لیکن اجتماع کے آخر میں مانگی جانے والی رِقّت انگیز دعا کے دوران شرکائے کی آہ و زاری نے تو میرے دل میں مدنی انقلاب برپا کر دیا۔ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے متأثر ہونے میں اس دعا نے اہم کردار ادا کیا۔ اختتامِ اجتماع پر ایک مبلغِ دعوتِ اسلامی نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے نہ صرف شیخِ طریقت،  امیرِ اہلسنّت،  بانیٔ دعوت ِاسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے سنّتوں بھرے بیانات سننے کی ترغیب دلائی بلکہ ہاتھوں ہاتھ امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دو بیانات بنام  ’’ قبر کا امتحان‘‘ اور  ’’ باحیاپرندہ‘‘ سننے کے لئے بھی دے دیے۔ میں نے پہلی فرصت میں جب انہیں سنا تو قبرو حشر کے ہولناک مناظر میری نگاہوں میں گھومنے لگے میں نے گھبرا کر توبہ کی اور رفتہ رفتہ مدنی ماحول کے قریب سے قریب تر ہوتا گیا۔ انہی دنوں کانپور  (ہند)  میں دعوتِ اسلامی کا سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ بھی تشریف لائے۔ میں نے بھی اجتماع میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔ اجتماع گاہ میں جب میں امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی زیارت سے مشرف ہوا تو میری حیرت کی انتہانہ رہی کہ یہ تووہی ہستی ہیں جن کی کچھ عرصہ قبل مجھے خواب میں زیارت ہوئی تھی اور میرے دل میں مَدَنی انقلاب انہی کی زیارت کی برکت سے وقوع پذیر ہوا تھا۔ آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہی کے فیض کی برکتوں سے اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر حلقہ ذمہ دارکی حیثیت سے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کی دھومیں مچا رہا ہوں۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن