30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دنیاسے بے رغبتی، حفاظت ایمان کی فکر، فروغِ علمِ دین اور خیر خواہیٔ مسلمین جیسی صفات میں یادگارِاسلاف ہیں۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ بارہا اپنے مریدین و متعلقین اور مُحِبِّیْن اسلامی بھائیوں کے خواب میں آ کر انہیں اپنے ملفوظات ونصائح سے نوازتے ہیں۔ اگر آپ کسی کو خواب میں کوئی حکم ارشاد فرمائیں تو وہ اسلامی بھائی اس خواب پر عمل کی بھی کوشش کرتے ہیں کیونکہاچھے خواب پر عمل کرنا بہتر ہوتا ہے۔ جیساکہ اعلٰی حضرت عَلَیہ رَحْمَۃُربِّ العِزَّت فتاویٰ رضویہ شریف میں ارشاد فرماتے ہیں : ’’ اچھے خواب پر عمل خوب ہے اور اچھاوہ کہ موافقِ شرع ہو۔‘‘ (فتاوٰی رضویہ مُخَرَّجَہ ج ۲۸، ص۳۶۶)
ان بہاروں کی اِفادیت کے پیشِ نظردعوتِ اسلامی کی مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ مکتبۃ المدینہ کے تعاون سے زیاراتِ امیرِاہلسنّت کی بہاروں کے سلسلے میں رسالہ بنام ’’نورانی چہرے والے بزرگ مع دیگر 12 بہاریں ‘‘ پیش کرنے کی سعادت حاصل کررہی ہے۔ ان بہاروں کو خود بھی پڑھئے اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں ’’ اپنی اور ساری دنیاکے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش‘‘ کرنے کے لئے مَدَنی انعامات پرعمل اور مَدَنی قافلوں میں سفرکرتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ کو دن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطافرمائے۔آمین بجاہ النبی الامین صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
شعبہ امیرِاَہلِسُنَّت مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ {دعوتِ اسلامی}
۰۳ذوالحجۃ الحرام ۱۴۳۲ ھ31 اکتوبر 2011 ء
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیٔ دعوت ِاسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمدالیاس عطّار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے رسالے ’’ خوفناک جادوگر‘‘ میں حدیثِ پاک نقل فرماتے ہیں کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے محبوب، دانائے غُیُوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسَلَّم کا فرمانِ حقیقت نشان ہے: تمہارے دنوں میں سب سے افضل دن جمعہ ہے۔ اسی دن حضرت سیِّدُناآدم صَفِیُّ اللہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام پیدا ہوئے، اسی میں ان کی روح قبض کی گئی، اسی دن صور پھونکا جائے گا، اوراسی دن ہلاکت طاری ہوگی لہٰذا اس دن مجھ پردرودِپاک کی کثرت کیا کرو کیونکہ تمہارا درود مجھ تک پہنچایا جاتا ہے۔ صحابۂ کرام عَلَیْہمُ الرِّضْوَان نے عرض کی: ’’ یارسول اللہ صَلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم! آپ کے وصال کے بعد آپ تک درودِ پاک کس طرح پہنچایا جائے گا؟ ‘‘ ارشاد فرمایا کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے انبیاءے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے اجسام کو زمین پر حرام فرمایا ہے۔(سنن ابی داؤدج۱، ص۳۹۱الحدیث۱۰۴۷داراحیاء التراث بیروت)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع