دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Noorani Chehray Walay Buzurg | نورانی چہرے والے بزرگ

book_icon
نورانی چہرے والے بزرگ

مجھے عمامہ شریف باندھ دیجئے کہ آج خواب میں امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عمامہ شریف سجانے کاحکم ارشاد فرما دیا ہے۔

اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!              صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

{12} خواب میں آکردم فرمادیا

          ایک اسلامی بھائی کے بیان کاخلاصہ ہے: قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے بین الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع کی آمد آمد تھی۔ اسلامی بھائی اجتماع کی تیاریوں میں مشغول تھے۔ ہم بھی اپنے علاقے کے اسلامی بھائیوں کو انفرادی کوشش کے ذریعے اجتماع کی ترغیب دلا رہے تھے اجتماع میں جانے کے لئے گاڑی بھی کروائی جا چکی تھی۔  اجتماع سے قبل ہی  ایک روز اچانک میرے سر میں شدید درد اٹھا،  ساتھ ہی ساتھ آنکھوں میں ہونے والے درد نے اس تکلیف میں اضافہ کر دیا۔ درد اس قدر شدّت اختیار کر گیا کہ میں اجتماع میں شرکت نہ کرسکا۔ اجتماع میں شرکت سے محرومی کے سبب میں بہت غمگین ہو گیا جس کی وجہ سے طبیعت مزید خراب ہو گئی۔ ڈاکٹر سے رجوع کیا تو اس نے کہا کہ آپ کا تو شوگر ہائی  (High)  ہو چکا ہے اور ساتھ میں ہیپاٹائٹس Cکا مرض بھی لاحق ہو چکا ہے،  اس نے کچھ دوائیاں دے کر دوبارہ آنے کو کہا مگر مرض نے اس قدر شدت پکڑی کہ مجھے مرکز الاولیاء لاہور سے گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا،  میرے جسم نے حرکت کرنا چھوڑ دی گویا کہ میں موت کے منہ میں پہنچ چکا تھا۔ میں سوچ رہا تھا کہ ابھی تو دین کا بہت کام کرنا ہے،  والدۂ محترمہ کوحج بھی کرواناہے،  اسی سوچ و بچار میں میریآنکھ لگ گئی۔ خوابوں کی دنیا کا سفر شروع ہو گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے شیخِ طریقت،  امیرِ اہلسنّت،  بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادری رَضَوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نورانی چہرہ چمکاتے میرے خواب میں تشریف لے آئے اور ارشاد فرمایا:  ’’ وضو کر کے نماز ادا کرلو۔‘‘ میں نے خواب ہی میں نماز ادا کی تو شیخِ طریقت،  امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کچھ پڑھ کر مجھے دم فرما دیا۔ جب میں بیدار ہوا تو میری حالت کافی بہتر ہو چکی تھی۔ جب مُعالج  (ڈاکٹر)  نے دوپہر کو شوگر چیک کیا تو اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ خواب میں شیخِ طریقت،  امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی زیارت اور دَم فرمانے کی برکت سے نارمل ہو چکا تھا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے صدقے مجھے اس مرض سے شفا عطا فرماکر نئی زندگی عطا فرما دی۔

اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!              صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

 {13} وہ دیکھو سبز گنبد

          ایک اسلامی بھائی نے زیارتِ امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا ایک واقعہ بیان کیاجسکالبِّ لباب پیشِ خدمت ہے: ۱۴۱۳ ھ بمطابق 1993ء کی بات ہے کہ ایک مرتبہ شبِ جمعہ کے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع سے فراغت کے بعد گھر جاتے ہوئے مجھے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن