دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Noorani Chehray Walay Buzurg | نورانی چہرے والے بزرگ

book_icon
نورانی چہرے والے بزرگ

اچھاخواب بیان کر دینا چاہئے

        حضرتِ سیّدنا ابوسعید خُدرِی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ میں نے سیِّدُالْمُرسَلین، خاتَمُ النَّبِیِّین، جنابِ رحمۃٌ لِّلْعٰلمِین صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو یہ ارشاد فرماتے سنا  ’’ اچھاخواب اللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے ہے جب تم میں سے کوئی اچھا خواب دیکھے تو اس کو چاہئے کہ اس پر اللہ عَزَّوَجَلَّ کی حمد کرے اور کسی کے سامنے اس کو بیان کر دے اور برا خواب شیطان کی طرف سے ہے جب کوئی ایسا خواب دیکھے تو اس کے شر سے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی پناہ مانگے اور اس خواب کو کسی کے سامنے ذکرنہ کرے۔ بے شک یہ خواب اس کو کچھ نقصان نہ پہنچائے گا۔ (صحیح البخاری ج۴، ص۴۲۳، الحدیث ۷۰۴۵دارالکتب العلمیہ بیروت)

عُلَمَاء وصُلَحَاء کی خواب میں زیارت کرنا خیرکی دلیل ہے

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! خواب میں بزرگانِ دین کی زیارت ہونا نہایت سعادت مندی کا باعث ہے چنانچہ عَارِف بِاللہ ، نَاصِحُ الْاُمَّہ حضرت علامہ مولانا اِمام عبدُالغَنِی بن اسماعیل نابُلُسِی حنفی عَلَیہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی فرماتے ہیں : خواب میں عالمِ باعمل اور اولیائے کرامرَحِمَہُمُ اللہ السّلام کی زیارت کرنا سعادت مندی اور دینی درستگی کا باعث ہے،  نیز اسکی برکت سے زائر  (یعنی زیارت کرنے والا)  خیرو طاعت کے کاموں کے ساتھ ساتھ حصولِ علمِ دین کی توفیق بھی پاتا ہے کیونکہ علماء روئے زمین پر اللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے خیرخواہ ہیں۔ (تَعطِیرُ الانام فِی تَعبِیرِالمنام ص۳۲۵ دارالخیر بیروت)

        اگر بزرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْن کی سیرتِ مطہرہ پر نظر ڈالیں تو ہمیں کئی ایسے واقعات ملتے ہیں کہ یہ مقدس ہستیاں اپنے متعلقین ومریدین اور   مُحِبِّیْن کو بالمشافہ اپنے ملفوظات سے نوازنے کے ساتھ ساتھ بسا اوقات انہیں خواب میں بھی اپنے ملفوظات سے نوازتے اور کچھ حکم یانصیحت فرماتے ہیں۔  جب کسی خوش نصیب پر خواب میں کرم ہوتا تو وہ اُن کے ان ملفوظات پر عمل کی بھی کوشش کرتا۔ جیسا کہ سرکارِاعلٰی حضرت،  اِمامِ اَہْلِسُنّت،  ولیٔ نِعمت،  عظیمُ البَرَکَت،  عظیمُ المَرْتَبت پروانۂ شَمْعِ رِسالت،  مُجَدِّدِدین و مِلَّت،  حامیِٔ سنّت،  ماحِیٔ بِدعت،  عالِمِ شَرِیْعَت،  پیرِطریقت،  باعثِ خَیْروبَرَکت،  حضرتِ علامہ مولانا الحاج الحافِظ القاری شاہ امام اَحمدرَضاخان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن فتاویٰ رضویہ شریف میں ایک واقعہ نقل فرماتے ہیں کہ:  ’’ حرمین شریفین میں ایک ایسا شخص مقیمتھا جسے حضرت غوث الاعظم  (عَلَیہ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَم)  کی کلاہ مبارک تبرکاً سلسلہ وار اپنے آباء و اجدادسے ملی ہوئی تھی جس کی برکت سے وہ شخص حرمین شریفین کے نواح میں عزت واحترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا اور شہرت کی بلندیوں پر فائز تھا ایک رات حضرت غوث الاعظم  (عَلَیہ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَم)  کو اپنے سامنے موجود پایا جو فرما رہے تھے کہ ’’ یہ کلاہ خلیفہ ابوالقاسم اکبرآبادی  (عَلَیْہ رَحْمَۃُ اللہِ الْھَادِی)  تک پہنچا دو۔‘‘ حضرت غوث ِاعظم  (عَلَیہ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَم)  کا یہ فرمان سن کر اس شخص کے دل میں آیاکہ اس بزرگ کی تخصیص

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن