Tilawat Ki Niyaten
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Noor Wala Aaya hay | نور والا آیا ہے

Tilawat Ki Niyaten

book_icon
نور والا آیا ہے
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

تِلاوت کی نیّتیں:

قاری صاحب اِس طرح نیت کریں اور کروائیں :  اََلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمیْنَ ط وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْن ط فرمانِ مصطفیٰ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ:   نِیَّۃُ الْمُؤمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ۔   یعنی ’’مسلمان کی نیت اُس کے عمل سے بہترہے۔  ‘‘میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  اچھی نیت نہ ہو تو عمل کا ثواب نہیں ملتا اِس لئے میں نیت کرتا ہوں کہ حُصُولِ ثواب کیلئے اللہ ورسول عزَّوَجَلَّ وَصلَی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی اطاعت کرتے ہوئے تلاوت کروں گا ۔  آپ سبھی تلاوتِ قراٰنِ کریم کی تعظیم کی نیت سے جب تک ہو سکے نگاہیں نیچی کئے دوزانو بیٹھئے اور مزید یہ بھی نیت کیجئے کہ رِضا ئے الٰہی کیلئے حکمِ قراٰنی پر عمل کرتے ہوئے کان لگا کر خوب توجُّہ کے ساتھ اور اپنے اختیارمیں ہوااور دل میں اخلاص پایا تو حکمِ حدیث پر عمل کرتے ہوئے اشکباری کرتے ہوئے تلاوت سنوں گا۔   
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
مُناجات گو اِس طرح نیت کریں اور کروائیں :  اََلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمیْنَ ط وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْن ط فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنِیَّۃُ الْمُؤمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ۔   یعنی  ’’مسلمان کی نیت اُس کے عمل سے بہترہے۔ ‘‘  میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  اچھی نیت نہ ہو توعمل کاثواب نہیں ملتا اِس لئے میں نیت کرتا ہوں ،  اللّٰہ ورسول عزَّوَجَلَّ وَ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اطاعت کرتے ہوئے ،  حُصُول ِ ثواب کیلئے قاضِیُّ الحاجات عزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں مُناجات یعنی دُعا کروں گا ، آپ بھی نیت کیجئے کہ میں رِضائے الٰہی کیلئے آدابِ دُعابجا لاتے ہوئے جہاں تک ہو سکا نیچی نگاہیں کئے دوزانو بیٹھ کر اور اگر دل میں خلوص پایا توروتے ہوئے یا اِخلاص کے ساتھ رونے والوں سے مُشابَہَت کی نیّت سے رونے جیسی صورت بنا کر یکسوئی کے ساتھ دُعا میں شریک رہوں گااورہر دُعائیہ شِعرکے ختم پر  اٰمین کہوں گا ۔    
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
نعت خواں ا س طرح نیت کریں اور کروائیں :  اََلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمیْنَ ط وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْن ط فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نِیَّۃُ الْمُؤمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ ۔   یعنی  ’’مسلمان کی نیت اُس کے عمل سے بہتر ہے۔  ‘‘ میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اچھی نیت نہ ہو تو عمل کا ثواب نہیں ملتا اِس لئے میں نیت کرتا ہوں ، اللّٰہ عزَّوَجَلَّ کی رِضا پانے اور ثواب کمانے کیلئے نعت شریف پڑھوں گا،    آپ بھی نیت کیجئے کہ حُصُولِ ثواب کی خاطر جتنا ہو سکاتعظیم مصطَفٰے کیلئے نگاہیں نیچی کئے دوزانو بیٹھ کر، گنبد خضرا کا تصور باندھ کر نہایت توجُّہ کے ساتھ اپنے بس میں ہوا اور دل میں خلوص پایا تو عشقِ رسول میں ڈوب کر روتے ہوئے یا اِخلاص کے ساتھ رونے والوں سے مُشابَہَت کی نیت سے رونے جیسی صورت بنائے نعت شریف سنوں گا۔   
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن