30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تَعَالٰی عَنْہُ کو آمد کا سبب دریافت کرنے کیلئے بھیجا۔ سیِّدُنا بِلال رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے قریب جاکر نگاہیں جھکائے آنے کی وجہ دریافت کی۔ خاتون نے بَھرّائی ہوئی آواز میں جواب دیا : آج رات کے پچھلے پَہر آپ اِعلان کرتے ہوئے میرے غریب خانے کے قریب سے گزرے تھے ، اِعلان سُن کر میرا دل تڑپ اُٹھا۔ آہ! میرے گھر میں کوئی نوجوان نہیں تھا جس کا نذرانۂ شوق لیکر حاضِر ہوتی فَقَط میری گود میں یِہی ایک چھ سالہ یتیم بچّہ ہے جس کے والِدگُزَشتہ سال غَزوئہ بدر میں جامِ شہادت نوش کرچکے ہیں میری زندگی بھرکی پونجی یہی ایک بچّہ ہے ، جسے سرکارِ عالی وقار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے قدموں پر نثار کرنے کیلئے لائی ہوں۔ حضرتِ سیِّدُنا بلال رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے پیار سے مَدَنی مُنّے کو گود میں اُٹھا لیا اور بارگاہِ رسالت میں پیش کرتے ہوئے سارا ماجرا عرض کیا۔ سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مَدَنی مُنّے پر بَہُت شفقت فرمائی۔ مگر کمسِنی کے سبب میدانِ جہاد میں جانے کی اجازت نہ دی۔
(ماخوذاز زلف و زنجیر ص۲۲۲ شبیر برادرز مر کز الاولیاء لاھور )
اللہ عَزّوَجَلَّ کی اُن پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
ٰٰامین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
مَدَنی مُنّو!دیکھا آپ نے مَدَنی مُنّے کا جوشِ ایمانی! اللہ!اللہ! پہلے کی مائیں اﷲ ورسول عَزَّوَجَلَّ و صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور دینِ اسلام سے کس قَدَر والہانہ مَحَبَّت کرتی تھیں۔ جو لوگ اپنے جگر پاروں کو بے وفا دنیا کی دولت کے حُصُول کی خاطِر اپنے شہر سے دوسرے شہر بلکہ دوسرے ملک تک میں اور وہ بھی برسوں کیلئے بھیجنے کیلئے تیّار ہو جاتے ہیں مگر اپنے ہی شہر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع میں تھوڑی دیر کیلئے بھی جانے سے روک دیتے ہیں ، سنّتوں کی تربیّت کی خاطِر مَدَنی قافِلوں میں عاشقانِ رسول کے ہمراہ چند روز سفر کرنے سے منع کرتے ہیں ، ان کو اس ایمان افروزحِکایت سے درسِ عبرت حاصل کرنا چاہئے۔ آہ! ہم تھوڑے سے وقت کی قربانی دینے سے بھی کتراتے ہیں اور ہمارے اَسلاف اپنا جان ومال سب کچھ راہِ خدا عَزَّوَجَلَّمیں قربان کرنے کیلئے ہر پَل تیّار رہتے تھے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
{7 } مدنی منّے کارو نا کام آگیا !
مشہورصَحابی حضرتِ سیِّدُناسعدبن ابی وقّاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے چھو ٹے بھائی حضرت سیِّدُناعُمَیر بن ابی وقّاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ جوابھی نَوعُمرہی تھے غزوئہ بدر کے موقع پرفوج کی تیّاری کے وقت اِدھراُدھرچھپتے پھررہے تھے۔ حضرت سیِّدُنا سعد رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں ، میں نے تَعَجُّب سے پوچھا ، کیوں چھپتے پھررہے ہو؟کہنے لگے ، کہیں ایسانہ ہوکہ مجھے سرکارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع