جنَّت میں دَرَخت لگوائیے!
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Noor Ka Khilona | نور کا کھلونا

book_icon
نور کا کھلونا

کُود کیلئے پیدانہیں  فرمایا ۔ ‘‘ (مدارج النبوۃ ج۱ ، ص ۳۱)  اللہ عَزّوَجَلَّ کی  اُن پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو

ٰٰامین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب !                                                        صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

           مَدَنی مُنّو اور مُنّیو! کھیل کُود میں  اپنا وقت برباد کرنا عقل مندی نہیں۔  ہماری زندگی کے لَمْحَات گویا اَنمول ہیرے ہیں  اگرہم نے اِنہیں بے کار ضائع کردیا تو حَسرت و نَدامت کے سِوا کچھ ہاتھ نہ آ ئیگا۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے انسان کو اپنی عبادت کے لئے پیدا فرمایا ہے۔ انسان کو اس دنیا میں  بَہُت مُخْتَصَر سے وقت کیلئے رہنا ہے اوراس وَقفے میں  اسے قَبْر و حَشْر کے طویل ترین معاملات کیلئے تیاری کرنی ہے لہٰذا اِنسان کا وقت بے حد قیمتی ہے۔ کاش ! ہمیں ایک ایک سانس کی قدر نصیب ہو جائے کہ کہیں  کوئی سانس بے فائدہ نہ گزر جائے اور کل بروزِ قیامت زندَگی کا خزانہ نیکیوں  سے خالی پاکر اَشکِ ندامت (یعنی شرمندگی کے آنسو)نہ بہانے پڑ جائیں  ! وَقت ایک تیز رفتار گاڑی کی طرح فَرّاٹے بھرتا ہوا جارہا ہے نہ روکے رُکتا ہے نہ پکڑنے سے ہاتھ آتا ہے ، جو سانس ایک بار لے لیا وہ پلٹ کر نہیں  آتا۔

گیا وقت پھر ہاتھ آتا نہیں

سدا عیشِ دوراں  دِکھاتا نہیں

           صدکروڑ کاش! ایک ایک لمحے کا حساب کرنے کی عادت پڑ جائے کہ کہاں  بسر ہو رہا ہے ، زہے مقدَّر! زندگی کا ایک ایک لمحہ مفید کاموں  ہی میں صَرف ہو ۔ بَروزِقِیامت اوقات کوفُضول باتو ں  ، خوش گپّیوں  میں  گزرا ہوا پا کر کہیں کفِ افسوس مَلتے نہ رہ جائیں  !آہ !اے کمزور ونَاتواں  مَدَنی مُنّواور مُنّیو! قِیامت کے اُس کڑے وَقت سے اپنے دِل کو ڈرایئے اور ہر وَقت اپنے تمام اَعضائے بَدَن کو گناہوں  کی مُصیبَت سے باز رکھنے کی کوشِش فرمایئے۔

جنَّت میں  دَرَخت لگوائیے!

          وَقت کی اَھَمِّیَّت کا اس بات سے اندازہ لگائیے کہ اگر آپ چاہیں  تو اِس دنیا میں  رہتے ہوئے صِرف ایک سیکنڈ میں  جنَّت کے اندر ایک دَرَخت لگوا سکتے ہیں  اور جنَّت میں  دَرَخت لگوانے کا طریقہ بھی نہایت ہی آسان ہے چُنانچِہ ایک حدیثِ پاک کے مطابِق ان چاروں  کلمات میں  سے جو بھی کلمہ کہیں  جنّت میں  ایک دَرَخت لگا دیا جائے گا۔ وہ کلمات یہ ہیں  :

{1}  سُبْحٰنَ اللہ{2} اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ {3}لَااِلٰہَ اِلاَّ اللہُ {4}اللہُ اَکْبَر                                          (سُنَن ابن ماجہ ج۴ ص۲۵۲حدیث ۳۸۰۷ دارالمعرفۃ بیروت)

آسان کام

          دیکھا آپ نے! جنّت میں دَرخت لگوانا کس قَدَر آسان ہے! اگر بیان کردہ چاروں کَلِمات میں سے ایک کَلِمہ کہیں  تو ایک اور اگر چاروں کہہ لیں  گے تو جنّت میں  4 دَرَخت لگ جائیں  گے۔ اب آپ ہی غور فرمایئے کہ وقت کتنا قیمتی ہے کہ زَبان کومعمولی سی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن