{8 } نابینا مَدَ نی منے کی بینائی لَوٹ آئی
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Noor Ka Khilona | نور کا کھلونا

book_icon
نور کا کھلونا

وَاٰلِہٖ وَسَلَّم دیکھ لیں اوربچہ سمجھ کرجِہادپرجانے سے منع فرمادیں۔ بھیّا!مجھے راہِ خدا عَزَّوَجَلَّ میں لڑنے کابڑاشوق ہے۔ کاش !مجھے شہادت نصیب ہوجائے۔ آخرکارسرکارِنامدارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی توجُّہ میں آہی گئے اوران کوکم عُمری کی وجہ سے منع فرمادیا۔ حضرتِ سیِّدُناعُمَیر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُغلبۂ شوق کے سبب رونے لگے ان کاآرزوئے شہادت میں  روناکام آگیا اور تاجدارِ رسالتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اجازت مرحمت فرمادی۔ جنگ میں شریک ہوگئے اوردوسری آرزوبھی پوری ہوگئی کہ اُسی جنگ میں  شہادت کی سعادت بھی نصیب ہوگئی۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکے بڑے بھائی حضر تِ سیِّدُنا سعدبن ابی وقاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں میرے بھائی عُمَیررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ چھوٹے تھے اورتلواربڑی تھی لہذامیں اسکی حمائل (یعنی تلوار رکھنے کی جگہ)کے تَسموں  میں گِرہیں لگاکر اونچی کرتا تھا ۔ (الاصابہ ج۴ص۶۰۳ دارالکتب العلمیۃ بیروت)

  اللہ عَزّوَجَلَّ کی  اُن پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو

ٰٰامین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                                                                                  صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

           مدنی منّو!دیکھاآپ نے!بچّہ ہویابڑاراہ خدا عَزَّوَجَلَّ میں جان قربان کرناہی ان کی زندگی کا مقصد تھا۔ لہٰذاکامیابی خودآگے بڑھ کر ان کے قدم چومتی تھی۔ حضرتِ سیِّدُناعُمَیررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کاجذبۂ جہاداورشوقِ شہادت آپ نے ملاحَظہ فرمایااوربڑے بھائی سیِّدُناسعدابن ابی وقّاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے تعاوُن کے بارے میں بھی آپ نے سنا۔ بیشک آج بھی بڑابھائی اپنے چھوٹے بھائی کااورباپ اپنے بیٹے کاتعاوُن کرتاہے مگرصرف دُنیوی مُعاملات میں اورفَقَط دُنیوی مستقبِل کوروشن کرنے کی غرض سے۔ افسوس!ہمارے پیش نظرصرف دنیاکی چندروزہ زندگی ہے جبکہ صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی نگاہو ں  میں آخرت کی زندگی کی بہارتھی۔ ہم دُنیوی آسائشوں پر نثار ہیں  ا و ر وہ اُخروی راحتوں کے طلبگارتھے۔ ہم دنیاکی خاطِر ہرطرح کی مصیبتیں  جھیلنے کیلئے تیّاررہتے ہیں اوروہ آخرت کی سُرخروئی کی آرزومیں ہرطرح کی راحتِ دنیا کو ٹھوکرمارکرسخت مصائب وآلام اورخون آشام تلواروں تلے بھی مسکراتے رہے۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                                                                                  صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

{8 } نابینا مَدَ نی منے کی بینائی لَوٹ آئی

          امام محمد بن اسماعیل بخاری علیہ رحمۃ الباری بچپن میں  نابینا ہو گئے تھے ، اُس وقت کے مشہور ڈاکٹروں  سے علاج کروایا گیا لیکن ان کی آنکھوں  کی روشنی واپس نہ آسکی۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِکی والدہ اللہ تعالیٰ کی بہت زیادہ عبادت کیا کرتی تھیں ، انہوں  نے رورو کر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں  دعا مانگی’’ یا اللہ عزّوجل! میرے بیٹے کی آنکھیں  روشن کر دے ‘‘ ایک رات انہیں  خواب میں  اللہ تعالیٰ کے پیارے نبی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی زیارت ہوئی تو آپ نے ارشادفرمایا : ’’ اللہ تعالیٰ نے تمہارے رونے اور کثرت سے دعا مانگنے کے سبب تمہارے بیٹے کی آنکھیں  روشن کر دی ہیں۔ صبح جب امام بخاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ البَارِی بستر سے اٹھے تو ان کی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن