دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

No Muslim Ki Dard Bhari Dastan | نو مسلم کی درد بھری داستان

book_icon
نو مسلم کی درد بھری داستان

قافلے میں سفر کی اجازت دینے کے لئے آسانی سے تیار نہیں ہوتے تھے ، مجھے یک مُشت 12ماہ راہِ خدا عَزَّوَجَلَّ    میں عاشقانِ رسول کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلوں میں سفر کی بخوشی اجازت دے دی ۔ہمارے گھر میں اسلامی بہنوں کا اجتماع شروع ہوگیا۔ والد صاحب نے بھی داڑھی سجالی۔  اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ  تادم تحریر صوبائی سطح پر مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کی ذمہ داری نبھانے کے لئے کوشاں ہوں ۔

اللہ عَزّوَجَلَّ کی   امیرِ اہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

                 صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !     صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد   

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے کہ مذکورہ اسلامی بھائی کے صبر وتحمل کے کیسے مَدَنی نتائج برآمد ہوئے کہ ان کے گھر والوں کا بھی مَدَنی ذہن بن گیا ، کسی نے سچ کہا ہے : ’’ایک چُپ 100 کو ہرائے۔‘‘اگرسنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت یا کسی سنّت پر عمل کرنے پر آپ کو بھی کوئی ستائے یا طعنے دے توخاموش رہ کر  صبر ، صبر اور صرف صبر سے کام لیجئے ، لوگوں کے طعنوں کی پرواہ مت کیجئے کیونکہ جو بھی سنّتوں کے راستے پر چلنے کی کوشِش کرتا ہے آج کل اس کے ساتھ مُعاشرہ اکثر اِسی قسم کا نارَوا سلوک کرتا ہے  ۔  آہ!     ؎

وہ دور آیا کہ دیوانۂ نبی کے لئے

ہر ایک ہاتھ میں پتّھر دکھائی دیتا ہے

        اپنا مَدَنی ذہن بنانے کے لئے امیراہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا مکتوب’’کربلا کا خونیں منظر ‘‘(مطبوعہ مکتبۃ المدینہ)ضرور پڑھ لیجئے۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !       صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد   

  آپ بھی مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے

         خربوزہ کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے ، تِل کو گلاب کے پھول میں رکھ دو تو اُس کی صُحبت میں رَہ کر گلابی ہو جاتا ہے ۔ اِسی طرح تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہو کر عاشِقانِ رسول کی صُحبت میں رہنے والا اللّٰہ اور اس کے رسول عَزَّوَجَلَّ   وصَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مہربانی سے بے وَقعت پتّھر بھی انمول ہیرا بن جاتا، خوب جگمگاتا اور ایسی شان سے پَیکِ اَجَل کو لَبَّیْک کہتا ہے کہ دیکھنے سننے والا اس پررَشک کرتا اور جینے کے بجائے ایسی موت کی آرزو کرنے لگتا ہے۔ آپ بھی تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوت ِ اِسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے۔ اپنے شہر میں ہونے والے دعوت ِ اِسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اِجتماع میں شرکت اور راہِ خدا عَزَّوَجَلَّ   میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کے مَدَنی قافلوں میں سفر کیجئے اور شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ مَدَنی انعامات پر عمل کیجئے ، ان شآء اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ   آپ کو دونوں جہاں کی ڈھیروں بھلائیاں نصیب ہونگی ۔

  مقبول جہاں بھر میں ہو دعوتِ اسلامی

      صدْقہ تجھے اے ربِّ غفّار مدینے کا   

غور سے پڑھ کر یہ فارم پُر کرکے  تفصیل لکھ دیجئے

      جواسلامی بھائی فَیضانِ سنّت یا امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے کُتُب و رسائل سن یا پڑھ کر، بیان کی کیسٹ سن کر یا ہفتہ وار، صوبائی و بَین الاقوامی اجتماعات میں شرکت یا مَدَنی قافِلوں میں سفر یا دعوتِ اسلامی کے کسی بھی مَدَنی کام میں شمولیت کی بَرَکت سے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوئے، زندگی میں مَدَنی انقلاب برپا ہوا، نمازی بن گئے ، داڑھی ، عمامہ وغیرہ سج گیا، آپ کو یا کسی عزیز کو حیرت انگیز طور پر صحت ملی ، پریشانی دُور ہوئی، یا مرتے وقت کَلِمَۂ طَیِّبَہ نصیب ہوا  یا اچھی حالت میں رُوح قَبْض ہوئی، مرحوم کو اچھی حالت میں خواب میں دیکھا، بَشارت وغیرہ ہوئی یا تعویذاتِ عطاریہ کے ذریعے آفات و بَلِیّات سے نَجات ملی ہو تو ہاتھوں ہاتھ اس فارم کو پُر کردیجئے اورایک صفحے پَر واقعہ کی تفصیل لکھ کر اس پتیپر بھجوا کر اِحسان فرمائیے’’  مَحلہ سودا گران، پُرانی سبزی منڈی(بابُ المدینہ ) کراچی عالمی مَدَنی مرکز فیضان مدینہ، ’’شعبہ امیرِ اَہلسنّت(دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  ) مجلس اَلْمَدِ یْنَۃُ الْعِلْمِیّۃ‘‘  ‘‘۔

نام مع ولدیت : _________________عمْر___کِن سے مرید یا طالب ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔خط ملنے کا پتا ______________________________  

فون نمبر(مع کوڈ)________ : ای میل ایڈریس ___________________  

   انقلابی کیسٹ یا رسالہ کا نام : __________سننے، پڑھنے یا واقعہ رونما ہونے کی تاریخ مہینہ/سال : ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  کتنے دن کے مدنی قافلے میں سفر کیا : ___موجودہ تنظیمی ذمہ داری________  مُنْدَرجہ بالا ذرائع سے جو بَرَکتیں حاصل ہوئیں ، فُلاں فُلاں برائی چھوٹی وہ تفصیلاً اور پہلے کے عمل کی کیفیت (اگر عبرت کے لئے لکھنا چاہیں )مثلاً فیشن پرستی ، ڈکیتی وغیرہ اور امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ذاتِ مبارَکہ سے ظاہر ہونے والی بَرَکات و کرامات کے ’’ ایمان افروز واقعات‘‘ مقام و تاریخ کے ساتھ ایک صفحے پر تفصیلاً تحریر فرما دیجئے۔   

مَدَ نی مشورہ

           اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  شیخِ طریقت امیر ِاہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّارقادِری رَضَویدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  دورِحاضر کی وہ یگانۂ روزگار ہستی ہیں کہ جن سے شرفِ بیعت کی بَرَکت سے لاکھوں مسلمان گناہوں بھری زندگی سے تائب ہوکر اللّٰہُرَحمٰن عَزَّوَجَلَّ  کے اَحکام اور اُس کے پیارے حبیب ِلبیب  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سُنَّتوں کے مُطابِق پُرسُکون زندگی بسرکر رہے ہیں ۔ خیرخواہی ٔ مسلم کے مُقَدَّ س جذبہ کے تحت ہمارا مَدَنی مشورہ ہے کہ اگر آپ ابھی تک کسی جامع شرائط پیرصاحب سے بَیْعت نہیں ہوئے توشیخ طریقت امیرِاہلسنّت

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن