30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وہ پکا عطاری ہو کر ایک دم مُحبِ بن گیااور داڑھی مبارَک بھی اپنے چہرے پر سجا لی۔
ہے فَلاح و کامرانی نرمی و آسانی میں ہر بنا کام بِگڑ جاتا ہے نادانی میں
ڈوب سکتی ہی نہیں موجوں کی طغیانی میں جس کی کشتی ہو محمد کی نگہبانی میں
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
یہ اُن دنوں کی بات ہے جب میں شہید مسجد ، کھارادَر، بابُ المدینہ کراچی میں اِمامت کی سعادت حاصل کرتا تھا، اور ہفتے کے اکثر دن بابُ المدینہ کے مختلف علاقوں کی مسجِدوں میں جا کر سنّتوں بھرے بیانات کر کرکے مسلمانوں کو دعوتِ اسلامی کا تعارُف کروا رہا تھااور اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مسلمانوں کی ایک تعداد میری دعوت قبول کر چکی تھی اور دعوتِ اسلامی اٹھان لے رہی تھی مگر ابھی دعوتِ اسلامی ایک کمزور پودے ہی کی مِثل تھی ۔واقِعہ یوں ہوا کہ مُوسیٰ لین، لیاری، بابُ المدینہ میں جہاں میری قِیام گاہ تھی وہاں کامیرا ایک پڑوسی کسی ناکردہ خطا کی بناء پر صرف وصرف غَلَط فہمی کے سبب مجھ سے سخت ناراض ہو گیا اور بِپھر کرمجھے ڈھونڈتا ہواشہید مسجد پہنچا۔میں وہاں موجود نہ تھا بلکہ کہیں سنّتوں بھرا بیان کرنے گیا ہوا تھا، لوگوں کے بقول اُس شخص نے مسجِدمیں نمازیوں کے سامنے میرے بارے میں سخت برہمی کا اظہار کیا اور کافی شور مچایا اور اعلان کیا کہ میں الیاس قادری کے (کارناموں ) کابورڈ چڑھاؤں گا وغیرہ۔ میں نے کوئی انتِقامی کاروائی نہ کی نیز ہمّت بھی نہ ہاری اور اپنے مَدَنی کاموں سے ذرہ برابر پیچھے بھی نہ ہٹا۔ خدا کا کرنا ایسا ہوا کہ چند روز کے بعد جب میں اپنے گھر کی طرف آ رہا تھا تو وُہی شخص چند لوگوں کے ہمراہ مَحَلّے میں کھڑا تھا، ، میری کسوٹی کا وقت تھا، ہمّت کی اور اُس کی طرف ایک دم آگے بڑھ کر میں نے کہا : ’’ اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ‘‘ اِس پر اُس نے باقاعدہ منہ پھیرلیا، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں جذبات میں نہ آیا بلکہ مزید آگے بڑھ کرمیں نے اُس کو باہوں میں لیا اور اُس کا نام لے کر مَحَبَّت بھرے لہجے میں کہا : ’’بَہُت ناراض ہو گئے ہو!‘‘میرے یہ کہتے ہی اُس کا غصّہ ختم ہوگیا، بے ساختہ اُس کی زَبان سے نکلا : نابھئی نا! الیاس بھائی کوئی ناراضگی نہیں ! اور پھر۔۔۔پھر۔۔۔ میرا ہاتھ پکڑ کر بولا : چلو گھر چلتے ہیں آپ کو میرے ساتھ ٹھنڈی بوتل پینی ہوگی۔‘‘ اوراَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اپنے گھر لے جا کر اس نے میری خیرخواہی کی۔
ہے فَلاح و کامرانی نرمی و آسانی میں ہر بنا کام بِگڑ جاتا ہے نادانی میں
ڈوب سکتی ہی نہیں موجوں کی طُغیانی میں جس کی کشتی ہو محمد کی نگہبانی میں
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
دُ شمن کو د وست بنا نے کا نُسخہ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یہ اُصول یاد رکھئے! کہنَجاست کونَجاست سے نہیں پانی سے پاک کیا جاتا ہے۔لہٰذا اگر کوئی آپ کے ساتھ نادانی وشدّت بھرا سُلوک کرے تب بھی آپ اُس کے ساتھ نرمی و مَحَبَّت بھرا سُلوک کرنے کی کوشِش فرمائیے ۔اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ اِس کے مُثبَت نتائج دیکھ کر آپ کا کلیجہ ضَرور ٹھنڈ ا ہو گا ۔وَاللّٰہِ الْمُجِیْب عَزَّوَجَلَّ وہ لوگ بڑے خو ش نصیب ہیں جو اِینٹ کا جواب پتھر سے دینے کے بجائے ظلم کرنے والوں کومُعاف کر دیتے اور برائی کو بھلائی سے ٹالتے ہیں ۔بُرائی کو بھلائی سے ٹالنے کی ترغیب کے ضمن میں پارہ 24 سورۃ حٰمٓ اَلسَّجْدَہ کی 34 ویں آیتِ کریمہ میں ارشادِ قرآنی ہے :
اِدْفَعْ بِالَّتِیْ هِیَ اَحْسَنُ فَاِذَا الَّذِیْ بَیْنَكَ وَ بَیْنَهٗ عَدَاوَةٌ كَاَنَّهٗ وَلِیٌّ حَمِیْمٌ(۳۴)
ترجَمۂ کنز الایمان : اے سننے والے ! بُرائی کو بھلائی سے ٹال جبھی وہ کہ تجھ میں اور اُس میں دُشمنی تھی ایسا ہو جائیگا کہ گہرا دوست ۔
اپنے یہ دونوں واقِعات میں نے اپنے اسلامی بھائیوں کی ترغیب کے لئے عرض کئے ہیں اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اور بھی کئی واقِعات ہیں ۔ یقینا صحیح معنوں میں ’’مبلِّغ دعوتِ اسلامی‘‘ وُہی ہے جو ’’اِنفرادی کوشِش ‘‘میں ماہِر ہو۔(جنتی محل از امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ )
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
ایک مبلغِ دعوتِ اسلامی کا بیان ہے کہ جُمَادَ ی الاُخرٰی ۱۴۲۹ھ، جون 2008ء میں ہمارا مَدَنی قافلہ اوکاڑہ (پنجاب )پہنچا ۔وہاں پر ایک بارِیش(یعنی داڑھی والے) عمررسیدہ اسلامی بھائی سے میری مُلاقات ہوئی ۔ان کے سر پر سبز عمامہ اپنے جلوے لُٹا رہا تھا ۔دوران گفتگو انہوں نے انکشاف کیا کہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں آنے سے پہلے میں اپنے علاقے کا نامی گرامی بدمعاش تھا ۔میں شراب کا ایسا رسیا تھا کہ جب میں کہیں جاتا توشراب کے کنستر میری گاڑی میں دھرے ہوتے ۔ میں گن مین (حارِسین)ساتھ رکھتا تھا ، خود میرے پاس بھی اسلحہ ہوتا تھا ۔ میرے کرتُوتوں کی وجہ سے لوگ مجھ سے اس قدر نفرت کرتے کہ میرے قریب سے گزرنا پسند نہ کرتے تھے ۔
پھر میں سُدھر گیا ، اس کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ ہمارے علاقے میں نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے والے دعوتِ اسلامی کے مبلغین مجھے بھی نیکی کی دعوت دینے کے لئے آیا کرتے ، مگر میں غفلت کی گہری وادیوں میں گم تھا اسلئے ان کی دعوت توجُّہ سے سننے کے بجائے ان کا ہاتھ پکڑ کر بولتا : ’’ میرے ساتھ بیٹھ کر شراب پیو۔‘‘اُن کو کبھی ڈانٹتا تو کبھی جھاڑتامگر وہ موقع پاکر پھر اِنفرادی کوشش کے لئے آجایا کرتے۔یوں ایک طویل عرصہ وہ مجھ پر اِنفرادی کوشش کرتے رہے مگر میں سُنی ان سُنی کردیتا ۔ایک روز میرے دل میں خیال آیا کہ یہ بے چارے اتنے عرصے سے کوششیں کر رہے ہیں آج ان کی بات توجّہ سے سننی چاہئے کہ آخر یہ کیا کہتے ہیں !اب کی بار اسلامی بھائی نیکی کی دعوت دینے آئے تو میں نے دل کے کانوں سے اُن کی دعوت سنی اور لَبَّیک (یعنی میں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع