دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

No Muslim Ki Dard Bhari Dastan | نو مسلم کی درد بھری داستان

book_icon
نو مسلم کی درد بھری داستان

اللہ عَزَّوَجَلَّ  کی   امیرِ اہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب !      صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد  

 انفرادی کوشِش کرنا سُنّت ہے

    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!نیکی کی دعوت پہنچانے کی کوشِش عموماًدو طرح سے ہوتی ہے : (۱)اِجتِماعی کوشش، (۲) اِنفِرادی کوشش۔یقینا  نیکی کی دعوت کے کام میں اِنفرادی کوشش کو بڑا عمل دَخل ہے حتّٰی کہ ہمارے میٹھے میٹھے آقا، مدینے والے مصطَفٰے صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نیز سب کے سب اَنبیائِ کرام علیہم الصلوۃ والسلام نے نیکی کی دعوت کے کام میں اِنفرادی کوشش فرمائی ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ   شیخ طریقت امیر اہلسنّت حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بنائی ہوئی تحریک ’’دعوتِ اسلامی ‘‘دونوں طرح سے نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔ اجتماعی کوشش کے نظارے ہمیں دعوتِ اسلامی کے’’ سنّتوں بھرے اجتماعات‘‘ ، ’’کیسٹ اجتماع‘‘، ’’VCDاجتماع‘‘، ’’علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت ‘‘میں نظر آئیں گے اور اِنفِرادی کوشش کے بارے میں امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں : ’’دعوت ِ اسلامی کا    99.9فیصد کام انفرادی کوشش کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔‘‘یہی وجہ ہے کہ آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے نیکی کی دعوت عام کرنے کی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے ایک ایک اسلامی بھائی پر ِانفِرادی کوشش کر کے مسلمانوں کویہ ذہن دینا شروع کیا کہ ’’ان شاء اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ   

مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے ۔ ‘‘چنانچہ سوالاً جواباً مرتب کردہ شریعت وطریقت کے جامِع مجموعہ ’’72مَدَنی انعامات ‘‘ [1]؎   میں آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بائیسواں مَدَنی انعام یہ عطاکیا کہ کیا آج آپ نے کم از کم دو اسلامی بھائیوں کو انفرادی کوشش کے ذریعے مَدَنی قافلے ، مَدَنی انعامات اور دیگر مَدَنی کاموں کی ترغیب دِلائی ۔یوں اَلْحَمْدُ للہ عَزَّوَجَلَّ   دعوتِ اسلامی کا ہرمبلغ‘ امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی انفرادی کوشش کا تسلسل ہے کہ آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کسی اسلامی بھائی پر انفرادی کوشش کی ، اس نے دوسرے اسلامی بھائی پر انفرادی کوشش کی اور یوں نیکی کی دعوت کا یہ سلسلہ تادمِ تحریر تقریباً 66ممالک تک جاپہنچا ہے۔دعوتِ اسلامی کے اس اہم مَدَنی کام یعنی انفرادی کوشش کی خوب خوب بہاریں ہیں ۔ان میں سے 8 منتخب بہاروں کا پہلاحصہ ’’ہیروئنچی کی توبہ ‘‘کے نام سے شائع ہوچکاہے۔مزید11حکایات’’انفرادی کوشش کی بہاریں ( حصہ 2) میں ’’نَومُسلم کی درد بھری داستان‘‘ کے نام سے پیش کی جارہی ہیں جبکہ متعدد بہاریں ابھی مرتب ہورہی ہیں ۔ہر ایک کو چاہئے کہ اس رسالے کو نہ صرف خود پڑھے بلکہ ’’  لنگرِ رسائل ‘‘    [2]؎ کے ذریعے دیگر اسلامی بھائیوں تک  ضرور پہنچائیں ، کیا عجب کہ ان مَدَنی بہاروں کو پڑھ کر کسی کی اِصلاح کا سامان ہوجائے اور وہ بھی اپنی زندگی زادِ آخرت جمع کرنے میں گزارنا شروع کردے ۔یاد رہے ! لکھنے والوں نے ان بہاروں کو اپنے اپنے انداز میں لکھا تھا ، پڑھنے والوں اور والیوں کی خیرخواہی کرتے ہوئے ہم نے اپنے الفاظ وانداز میں مرتب کرنے کی کوشش کی ہے۔

        اللّٰہ  تَعَالٰی ہمیں ’’اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش‘‘ کرنے کے لئے مَدَنی انعامات پر عمل اور مَدَنی قافلوں کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوت ِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس المدینۃ العلمیۃ کو دن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

شعبہ امیرِ اَہلسنّت   (مد ظلہ العالی)   مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ )دعوتِ اسلامی(

                                                                                                              ۷ ربیع الغوث ۱۴۳۰ ھ، 4اپریل   2009ء   

انفرادی کوشش کے 2 یاد گار واقِعات

       شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے رسالے ’’جنّتی محل‘‘ کے صفحہ 31پر لکھتے ہیں :

       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!تبلیغِقرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ’’دعوتِ اسلامی‘‘کی ترقی میں انفرادی کوشش کا بَہُت بڑا حصّہ ہے۔یادگار واقعہ (1) دعوتِ اسلامی کے اوائل(یعنی شروع کے دنوں ) میں ایک ایک فرد پر اِنفرادی کوشش کرنے کے لئے میں (سگِ مدینہ عفی عنہ) اُس کے گھر، دفتر اور دکان تک بسا اوقات تنہا جاتا۔دعوتِ اسلامی بنے ابھی زیادہ عرصہ نہ گزرا تھا اور ان دنوں میں نُور مسجد کاغذی بازار، بابُ المدینہ میں امامت کیا کرتا تھا، ایک نوجوان جو کہ داڑھی مُنڈ ا  (Shaved) تھا ، کسی غَلَط فہمی کی بناء پر بیچارہ مجھ سے ناراض ہو گیا یہاں تک کہ اُس نے میرے پیچھے نَماز پڑھنا بھی چھوڑ دی۔ایک بار میں کہیں سے گُزر رہا تھا حُسنِ اِتِفّاق سے وُہی شخص اپنے دوست سمیت میرے سامنے آ گیا ، میں نے سلام میں پہل کرتے ہوئے اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ کہا تو اُس نے ناراضگی کے انداز میں منہ نیچے کر لیا اور سلام کا جواب تک نہ دیا، میں نے اُ س کا نام لے کر یہ کہتے ہوئے کہ آپ تو بہت ناراض ہیں اُس کو اپنے ساتھ چِمٹا لیا۔اس سے وہ ذرا کُھلا اور اُس کے ذِہن میں جووساوس تھے وہ کہنے شروع کر دیئے، میں نے نرمی کے ساتھ اُس کے جوابات عر ض کئے۔پھر وہ دونوں دوست وہاں سے رُ خصت ہو گئے۔جب دوبارہ مذکورہ ناراض نوجوان کے دوست سے میری مُلاقات ہوئی تو اُ س نے مجھے بتایا کہ وہ کہہ رہا تھا، ’’یار!الیاس تو عجیب آدمی ہے کہ اُس نے مجھے سلام میں پہل کی، جب میں نے ناراض ہو کر منہ نیچے کر لیا توجذبات میں آ کر منہ پُھلا لینے کے بجائے اُس نے مجھے اپنے سینے سے لگا لیا اور پھر پیار سے ایسا دَبوچا کہ میرے سینے سے اُس کی نفرت یکدم نکل گئی اورمَحَبَّت داخِل ہو گئی!بس اب مُرید بنوں گا تو اِسی کابنوں گا۔ چُنانچِہاَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ  



1      شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس پُرفتن دور میں آسانی سے نیکیاں کرنے اورگناہوںسے بچنے کے طریقہ کار پر مشتمل شریعت وطریقت کا جامِع مجموعہ بنامِ ’’مَدَنی انعامات‘‘ بصورتِ سُوالات عطافرمایاہے۔اسلامی بھائیوں کیلئے 72،اسلامی بہنوں کیلئے 63، طَلَبۂ علمِ دین کیلئے 92 ،دینی طالِبات کیلئے 83اور مَدَنی مُنّوں اورمَدَنی مُنّیوں کیلئے40اور خصوصی اسلامی بھائیوں(گونگے بہروں) کے لئے 27 مَدَنی اِنعامات ہیں۔

     مکتبۃ المدینہ کی شائع کتب ورسائل مفت تقسیم کرنے کو دعوتِ اسلامی کی اصطلاح میں لنگرِ رسائل کہتے ہیں۔ [2]

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن