دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Nisab us Sarf | نصاب الصرف

book_icon
نصاب الصرف
            

سبق نمبر 17

فعل امرکا بیان

فعل امر کی تعریف: وہ فعل جس کے ذریعہ مخاطَب سے کوئی کام طلب کیا جائے ۔جیسے: اِفْعَلْ ( کر تو ایک مرد ) فعل امر کی دو قسمیں ہیں : (1) فعل امر معروف (2) فعل امر مجہول ان دونوں کو بنانے کے الگ الگ طریقے ہیں۔پھرفعلِ امرمعروف کے حاضر کے صیغے اور غائب ومتکلّم کے صیغےبھی الگ الگ طریقے سے بناتے ہیں۔ فعل امرحاضر معروف بنانے کا طریقہ: مضارع حاضر معروف سے علامت مضارع ”تاء“ کو حذف کردیتے ہیں،پھر اگر علامت مضارع کے بعد والا حرف متحرک ہو تو آخری حرف کو ساکن کر دیتے ہیں۔جیسے: تَهَبُ سے هَبْ ، تَضَعُ سے ضَعْ اور اگر آخر میں حرف علت یا نون اعرابی ہو تو اسے گرا دیتے ہیں۔جیسے: تَقِیْ سے قِ ، تَقِیَانِ سے قِیَا اور اگر علامت مضارع کے بعد والا حرف (فاء کلمہ) ساکن ہو تو شروع میں ہمزہ وصلی لائیں گے پھر اگر مضارع کا عین کلمہ مضموم ہو تو ہمزہ وصلی کو ضمہ، ورنہ کسرہ دیتے ہیں۔جیسے: تَنْصُرُ سے اُنْصُرْ، تَضْرِبُ سے اِضْرِبْ اور تَفْتَحُ سے اِفْتَحْ فعل امر غائب و متکلم معروف بنانے کاطریقہ: مضارع غائب ومتکلم معروف کے صیغے سے پہلے لام امر لگادیں گے آخر میں وہی تبدیلیاں ہوں گی جو امر حاضر معروف میں ہوئی تھیں۔ جیسے : یَدْعُوْ سے لِیَدْعُ، یَدْعُوَانِ سے لِیَدْعُوَا، یَضْرِبُ سے لِیَضْرِبْ فعل امر مجہول بنانے کاطریقہ: فعل مضارع مجہول سے پہلے لام امر لگادیں گےاورآخر میں وہی تبدیلیاں ہوں گی جو بیان ہو چکیں۔جیسے: یُدْعیٰ سے لِیُدْعَ، یُضْرَبَانِ سے لِیُضْرَبَا نوٹ:فعل امر معروف ومجہول کے آخر میں بھی نون ثقیلہ و خفیفہ لاحق ہوتے ہیں۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن