دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Nisab us Sarf | نصاب الصرف

book_icon
نصاب الصرف
            

سبق نمبر 16

نونِ تاکید کابیان

نون تاکید کی تعریف : وہ نون جو فعل مضارع کے آخر میں آتا ہے اور اس کے معنی میں تاکید پیدا کردیتا ہے۔جیسے: لَیَضْرِبَنَّ (ضرورضرور مارے گا وہ ایک مرد) نوٹ: نونِ تاکید دو طرح کا ہوتا ہے: (1) نونِ ثقیلہ (مشدّد نون) (2) نونِ خفیفہ ( ساکن نون) (1) نونِ ثقیلہ کے فعل مضارع پر داخل ہونے کے سبب اس میں درج ذیل لفظی تبدیلیاں واقع ہوتی ہیں: (۱) دوصیغوں (جمع مذکر غائب و حاضر) کے آخر سے واؤ جمع گر جاتاہے۔جیسے: یَفْعَلُ وْنَ سے لَ یَفْعَلُ نَّ اور تَفْعَلُوْنَ سے لَتَفْعَلُنَّ. (۲) ایک صیغہ (واحد مؤنث حاضر) کے آخر سے” ی “ گرجاتی ہے۔جیسے: تَفْعَلِیْنَ سے لَتَفْعَلِنَّ (۳) سات صیغوں (چاروں تثنیہ، جمع مذکر غائب وحاضراور واحد مؤنث حاضر) کے آخر سے نون اعرابی گرجاتا ہے۔جیسے: یَفْعَلَانِ سے لَیَفْعَلَانِّ (۴) پانچ مرفوع صیغوں کے آخر میں حرف علت واؤیا یاء ہو تو وہ برقرار رہتا ہے اور اگر الف ہو تو وہ یاء سے تبدیل ہوجاتا ہے۔جیسے: یَدْعُوْ سے لَیَدْعُوَنَّ اور یَرْمِیْ سے لَیَرْمِیَنَّ اور یَخْشٰی سے لَیَخْشَیَنَّ (۵) دوصیغوں (جمع مؤنث غائب وحاضر) کے آخر میں موجود نون ضمیری کے بعد الف کا اضافہ ہوجاتا ہے ۔جیسے: یَفْعَلْنَ سے لَیَفْعَلْنَانِّ اور تَفْعَلْنَ سے لَتَفْعَلْنَانِّ نون تاکیدکےسبب فعل مضارع میں معنوی تبدیلی: نونِ تاکید فعل مضارع کے معنی میں تاکید پیدا کرتا اور اسے مستقبل کے ساتھ خاص کر دیتا ہے۔جیسے: لَیَفْعَلَنَّ (ضرور ضرور کرے گا وہ ایک مرد)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن