nisab us sarf
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Nisab us Sarf | نصاب الصرف

book_icon
نصاب الصرف
            

علم الصرف کی چند مشہور اصطلاحات

1۔حروف تہجی(Alphabet):کسی بھی زبان میں تحریر اوربول چال کے بنیادی اجزاء جنہیں ملاکر الفاظ بنائے جاتے ہیں۔عربی زبان میں 29 حروفِ تہجی ہیں۔ 2۔حروف مبانی(Alphabet):حروف تہجی کو ہی حروف مبانی بھی کہا جاتاہے، چونکہ ان ہی میں سے بعض حروف کو بعض سے ملا کر لفظ بنایا جاتاہے لہذا یہ کلمات کے لیے اساس وبنیاد کا کام کرتے ہیں۔ 3۔ حروف معانی: ان سے مراد وہ کلمات ہیں جن کے معنی ہوں اگرچہ ان معنی کو سمجھنے کے لیے دوسرے کلمات سے ملایا جاتاہے۔جیسے: حروف جارہ، حروف عطف وغيرہا۔ 4۔کلمات عجمیہ: عربی زبان کے علاوہ دیگر زبانوں کے کلمات کو” کلمات عجمیہ“ کہا جاتا ہے۔ 5۔گردان: لغت میں اس سے مراد ”بار بار پڑھنا یا کہنا“ ہے، لیکن علم صرف میں اس سے مراد یہ ہے کہ کسی اسم یافعل کے صیغوں کو باعتبار زمانہ یا باعتبار افراد اور مذکر ومؤنث وغیرہ کے لحاظ سے پڑھنا۔ 6۔صیغہ:لغت میں اس سے مراد ”نمونہ“ یا ”ساخت“ہےاور اصطلاح میں اس سے مراد ”کسی کلمہ کے حروف وحرکات وسکنات کا مخصوص ترتیب کے ساتھ ایک خاص ہیئت میں ہونا“۔ 7۔ابدال: ایک حرف یا حرکت کو دوسرے حرف یا حرکت سے بدل دینا۔ 8۔اعلال: کلمہ میں حرف علت کی وجہ سے پیدا ہونے والے ثقل کو دور کرنے کے عمل کو اعلال کہا جاتا ہے۔ 9۔کلمہ مُعَلٌّ اور مُعْتَلٌّ میں فرق:بعض صرفی حضرات کے نزدیک اگر کلمہ ایسا ہو کہ حرف علت کی وجہ سے اعلال کو قبول کرے تو اسے” مُعَلٌّ“کہتے ہیں اور اگر اعلال قبول نہ کرے تو ” مُعْتَل “ کہتے ہیں اور ان میں عموم خصوص مطلق کی نسبت ہے کہ ہر مُعَلٌّ مُعْتَلٌّ ہے جیسے: قَالَ، إِقَامَة وغیرہ لیکن بعض مُعْتَلٌّ مُعَلٌّ نہیں ۔ جیسے: عَوِرَ کہ یہ اعلال کو قبول نہیں کرتا۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن