30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مرمَّم ایڈیشن کے حوالے سے معروضات
محترم اساتذہ وعزیز طلبہ کرام! نصاب الصرف کا مرمّم اورمزید فیہ ایڈیشن آپ کے سامنے ہے، اس کی ضرورت اس لئے پیش آئی کہ بعض معزز اساتذہ کی طرف سے سابقہ نسخے میں کچھ کمپوزنگ، املاء وغیرہا کی اغلاط کی نشاندہی کی جارہی تھی، اسی طرح بعض قواعد میں قیوداتِ احترازیہ کا التزام نہ ہو سکا تھا لہذا "مجلس المدینۃ العلمیۃ " نے آنے والی سفارشات کی روشنی میں ضروری ترامیم واضافہ جات کا فیصلہ کیا۔اُمید ہے کہ یہ ترامیم اور اضافہ جات آپ کےلیے ترقئ علم کا باعث ہوں گے۔
اب ہم بات کرتے ہیں اسلوبِ ترمیم کی تو ہم نے مندرجہ ذیل طریقہ اختیار کیا ہے:
1۔کتاب میں ذکر کیے جانے والے قواعدکی صحت کی تفتیش وتصدیق کسی مترجم اردو کتاب کے بجائے براہ راست علم الصرف کی قدیم عربی کتب سے کی گئی ہے۔
2۔عربی لکھنے کے جدید تقاضوں کو ملحوظ رکھا گیاتاکہ طلبہ اس انداز سے بھی روشناس ہو سکیں ۔
3۔یہ امر ملحوظ رہا کہ اشدّ ضروری ترامیم ہی کی جائیں؛ تاکہ زمانہ ماضی کے قارئین وحفاظِ کتاب کو زیادہ دقت ودشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
4۔علم الصرف کی ان قدیم عربی کتب کے نام جن سے خاص استفادہ کیا گیا:
(1) شرح المفصّل:
زمخشری کی مشہورِ زمانہ کتاب”المفصل“ جو طلبہ میں فقط نحو کی کتاب کے طور پر جانی جاتی ہے لیکن اس کے آخر میں علم الصرف کے قواعد پر بہت اعلیٰ بحث کی گئی ہے اور اس کی بہترین شرح، جس کے شارح موفّق الدین ابو البقاء یعیش بن علی بن یعیش الموصلی (متوفی: 643ھ ) ہیں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع