30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
باب ” کَرُمَ یَکْرُمُ “
(۱)صیرورت:
فاعل کا صاحب ماخذ ہونا جیسے: مَحُضَ نَسْبُ الرَّجُلِ (مرد کا نسب خالص ہے) ماخذ لفظ مَحْضٌ (خالص ہونا) ہے۔
(۲) تالم ماخذ:
فاعل کا ماخذ میں أَلَمٌ (درد،تکلیف) پانا جیسے: رَحُمَتِ النَّاقَةُ (اونٹنی کو رحم میں تکلیف ہوئی) ماخذ لفظ رَحِمٌ یا رِحْمٌ (بچہ دانی) ہے۔
(۳) لزوم:
فعل کا لازم ہونا (یہ اس باب کا خاصۂ لازمہ ہے یعنی یہ باب ہمیشہ لازم آتا ہے) جیسے: کَرُمَ (بزرگ ہوا وہ) ماخذ لفظ کَرَامَةٌ (بزرگ ہونا) ہے۔
(۴) تحول:
فاعل کا ماخذکی طرف پھر جانا جیسے: جَنُبَتِ الرِّیْحُ (ہوا جنوب کی طرف پھر گئی یعنی جنوب کی طرف سے چلنے والی ہوگئی) ماخذ لفظ جَنُوْبٌ (مخصوص سمت) ہے۔
(۵)بلوغ:
فاعل کا ماخذ تک پہنچنا جیسے: صَلُبَ الرَّجُلُ (مرد سختی کرنے تک آ پہنچا) ماخذ لفظ صَلَابَةٌ (سختی) ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع