30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
باب ” سَمِعَ یَسْمَعُ “
(۱)صیرورت:
فاعل کا صاحب ماخذ ہوجاناجیسے: مَرِضَ الْمَرْءُ (مرد صاحب مرض (بیمار) ہوگیا) ماخذ لفظ مَرَضٌ (بیماری) ہے۔
(۲)تالم ماخذ :
فاعل کا ماخذ میں اَلَمٌ (درد) والا ہونا جیسے: ظَهِرَ الْمَرْءُ (مرد پیٹھ میں درد والا ہوگیا) ماخذ لفظ ظَهْرٌ (پیٹھ) ہے۔
(۳) تحول:
فاعل کا ماخذ بن جانا (حقیقۃً یا وصفاً) جیسے: أَسِدَ زَیْدٌ (زید اوصاف میں شیر کی طرح ہوگیا)، حَجِرَ الطِّیْنُ (مٹی پتھر بن گئی) ماخذ لفظ اَسَدٌ (شیر) اور حَجَرٌ (پتھر) ہیں۔
(۴) تعمل ماخذ:
فاعل کا ماخذ کو کسی کام میں لانا جیسے: کَلِئَتِ النَّاقَةُ (اونٹنی گھاس کو کام میں لائی یعنی اس نے اسے کھایا) ماخذ لفظ اَلْكَلَأ (خشک یا ترگھاس) ہے۔
(۵)اتخاذ ماخذ:
فاعل کاماخذ لینا جیسے: غَنِمْتُ (میں نے غنیمت حاصل کی) ماخذ لفظ اَلْغُنْمُ (مال غنیمت) ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع