30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سبق نمبر 53
متفرق قوانین
قاعدہ(١):
جن اسماء کا لام کلمہ محذوف ہو اور جب ان کی اضافت کی جائے تو کلمہ محذوفہ واپس آجائے تو تثنیہ بناتے ہوئے بھی ان کا لام کلمہ واپس آجاتا ہے۔جیسے: اَبٌ سے اَبَوَانِ اور اَخٌ سے اَخَوَانِ کیونکہ اضافت کے وقت ان کی واؤ واپس آجاتی ہے۔جیسے : أَبُوْكَ، أَخُوْكَ ( اَبٌ اور اَخٌ اصل میں اَبَوٌ اور اَخَوٌ تھے)
اور وہ اسماء جن کی اضافت کے وقت محذوف حرف واپس نہ آئے تو ان کو اسی حالت پر رکھ کر تثنیہ بنایاجاتاہے۔جیسے: شاةٌ سے شَاتَانِ، اِبْنٌ سے اِبْنَانِ اور اِسْمٌ سے اِسْمَانِ ، اسی طرح فَمٌ، دَمٌ اور یَدٌ . ( یَدٌ اصل میں یَدْيٌ، دَمٌ اصل میں دَمَيٌ، اِسْمٌ اصل میں سِمْوٌ، فَمٌ اصل میں فَوْهٌ ہے اور اِبْنٌ کی اصل بُنُوَّةٌ ہے اور شَاةٌ کی اصل شَوْهَةٌ ہے)
قاعدہ (٢):
غیر مدغم یاء ساکن جب کلمہ مفردہ میں ضمہ کے بعدواقع ہوتوواؤ سے بدل دی جاتی ہے۔ جیسے: مُیْقِنٌ سے مُوْقِنٌ ( أَیْقَنَ ، یُوْقِنُ ) اور مُیْسِرٌ سے مُوْسِرٌ ( أَیْسَرَ، یُوْسِرُ )
قاعدہ (٣):
اگر اسم معر ب کے لام کلمہ میں یاء ہو اور اس سے پہلے ضمہ ہو تو اسے کسرہ سے بدل دیتے ہیں جیسے: التَّجَلُّيُ سے التَّجَلِّيْ اور اگر واؤ ہو تو اسے یاء سے بدل کر یہی قاعدہ جاری کرتے ہیں۔جیسے: التَّرَاضُوُ سے التَّرَاضِيْ ہوا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع