30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
1۔ فعل لاز م2۔ فعل متعدّی
فعل لازم:
وہ فعل جسے سمجھنے کے لیے فاعل کے علاوہ مفعو ل بہ کی ضرورت نہ ہو ۔ جیسے : نَامَ زَیْدٌ (زیدسویا)
فعل متعدّی:
وہ فعل جس کا سمجھنا فاعل کے علاوہ مفعول بہ پر موقوف ہو ۔ جیسے : نَصَرَ زَیْدٌ خَالِدًا ( زید نے خالد کی مدد کی)
٭نفی اوراثبات کے اعتبار سے فعل کی دو قسمیں ہیں:
( 1) فعل مثبت (2) فعل منفی
فعلِ مُثبَت:
وہ فعل جس سے پہلے کوئی حرف نفی (مَا، لَا، لَنْ ، لَمْ ) نہ ہو۔جیسے: نَصَرَ زَیْدٌ ( زید نے مدد کی)
فعل منفی:
وہ فعل جس سے پہلے کوئی حرف نفی (مَا، لَا، لَنْ ، لَمْ ) ہو۔جیسے : مَا نَصَرَ زَیْدٌ ( زید نے مدد نہیں کی)
٭گردان ہونے ، نہ ہونے کےاعتبار سے فعل کی دو قسمیں ہیں:(1) فعل جامد (2) فعل متصرف
(1) فعل جامد:
وہ فعل جس کی ماضی، مضارع یا امر میں سے ایک ہی صورت پائی جاتی ہے اور اس سے فعلِ متصرف کی طرح باقی صیغے مشتق نہیں ہوتے۔اس کی مختلف صورتیں ہیں:
(الف) وہ فعل جامد جس سے صرف ماضی کی گردان آتی ہے مضارع، امر، اور مصدر کے صیغے نہیں آتے۔جیسے: نِعْمَ، عَسٰی، لَیْسَ، سَاءَ
(ب) وہ فعل جامد جس سے صرف مضارع کے صیغے آتے ہیں، ماضی اور دیگر صیغے نہیں آتے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع