30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۳) ناقص:
وہ کلمہ جس کا لام کلمہ حرف علت ہو۔ اِسے” مُعْتَلُّ اللَّام “بھی کہتے ہیں۔
تنبیہ: اگر لام کلمہ میں واقع ہونے والا حرف علت”واؤ“ہوتو اُس کلمہ کو”ناقصِ واوی“ اور اگر”یاء“ہو تو اُسے”ناقصِ یائی“کہتے ہیں۔جیسے: عَفْوٌ ( معاف کرنا )، مَشْيٌ ( چلنا)
۲۔معتل بدو حرف:
وہ کلمہ جس کے دو حروف اصلی حرف ِعلت ہوں،اس کو”لفیف“ بھی کہتے ہیں۔اس کی دو قسمیں ہیں: 1۔لفیف مفروق2۔ لفیف مقرون
۱۔ لفیف مفروق:
وہ کلمہ جس کافاء اور لام کلمہ حرف علت ہوں۔جیسے: وَلْيٌ ( قریب ہونا )
۲۔لفیف مقرون:
وہ کلمہ جس کافاء اورعین،یا عین اور لام کلمہ حرف علت ہوں۔ جیسے: طَيٌّ (لپیٹنا)
فائدہ :مندرجہ بالا ہفت اقسام مندرجہ ذیل فارسی شعر میں مذکور ہیں۔شعر
صحیح است و مثال است و مضاعف لفیف و ناقص و مہموز و اجوف
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع