30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سبق نمبر 38
مہموزکی تخفیف کے قواعد
اگر کلمہ میں ثقل ایک ہمزہ کی وجہ سے ہو تو اس کی تخفیف جائز اور اگر د وہمزہ کی وجہ سے ہو تو اس کی تخفیف واجب ہوتی ہے۔
”ایک ہمزہ کی تخفیف کے قواعد“
قاعدہ (۱):
ہمزہ ساکنہ کو اس کے ماقبل حرف کی حرکت کے مطابق حرف علت سے بدلنا جائز ہے۔جیسے: دَأْبٌ سے دَابٌ، بِئْرٌ سے بِیْرٌ اور لُؤْمٌ سے لُوْمٌ، يَقُوْلُ ائْذَنْ سے يَقُوْلُوْذَنْ. (ابدال)
قاعدہ (۲):
ہمزہ متحرکہ ہو اور ا س کا ماقبل حرف صحیح ساکن ہو تو ہمزہ کی حرکت ما قبل کو دے کر اسے حذف کرنا جائز ہے ۔جیسے: یَسْأَلُ سے یَسَلُ اور قَدْ أَفْلَحَ سے قَدَ فْلَحَ(1)، مَنْ أَبُوْكَ سے مَنَ بُوْكَ. (حذف)
تنبیہ: یَرٰی، أَرٰى، يُرِيْ کے وزن پر آنےوالے افعال میں یہ قاعدہ وجوبی طورپر استعمال ہوتا ہے۔ يَرٰى اصل میں يَرْأَيُتھا اور أَرٰى اصل میں أَرْأَيَتھا اور يُرِيْ اصل میں يُرْئِيُتھا ،البتہ ان کے اسمائے مشتقہ جیسے: مَرْأَيٌ (اسم ظرف)، مِرْاٰةٌ (اسم آلہ)، مَرْئِیٌّ (اسم مفعول) وغیرہ میں اس قاعدہ کا استعمال محض جوازی ہے وجوبی نہیں۔
(1) قوله: (قد فلح) ماقبل گزر چکا کہ ہمزہ قطعیہ قراءت کرتے ہوئے نہیں گرتا لیکن یہاں گرا دیا گیا کیونکہ یہ قاعدۂ تخفیف کے اعتبار سے جوازی صورت ہے نہ کہ قراءت کے اعتبار سے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع