30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور صادیاضاد ہوتو دو صورتیں جائز ہیں:
(۱) طاء کو فاء کلمہ کاہم جنس کردیں پھر ادغام کردیں۔جیسے: اِصْطَبَرَ سے اِصْصَبَرَ پھر اِصَّبَرَ ، اِضْطَرَبَ سے اِضْضَرَبَ پھر اِضَّرَ بَ
(۲) بغیر ادغام کے اپنی حالت پر رہنے دیں ۔جیسے: اِصْطَبَرَ اور اِضْطَرَبَ
قا عد ہ (۵):
اگر باب اِفْتِعَالٌ کا فاء کلمہ دال، ذال یا زاء ہو تو تائے اِفْتِعَالٌ کو دال سے بدل دینا واجب ہے۔ جیسے: اِدْتَرَكَ سے اِدْدَرَكَ، اِذْتَکَرَ سے اِذْدَکَرَ، اِزْتَجَرَ سے اِزْدَجَرَ
پھر اگر فاء کلمہ دال ہوتو دال کادال میں ادغام کرناواجب ہے۔جیسے: اِدْدَرَكَ سے اِدَّرَكَ
اوراگر فاء کلمہ ذال ہوتو تین صورتیں جائز ہیں:
(۱)دال کو ذال سے بدل کر ادغام کردیں ۔جیسے: اِذْدَکَرَ سے اِذْذَکَرَ پھر اِذَّکَرَ
(۲)ذال کو دال سے بدل کر ادغام کردیں ۔جیسے: اِذْدَکَرَ سے اِدْدَکَرَ پھر اِدَّکَرَ
(۳) بغیر ادغام کے اپنی حالت پر رہنے دیں ۔جیسے: اِذْدَکَرَ
اور اگر فاء کلمہ زاء ہو تودال کو زاء سے بدل کر ادغام کرنا یا دال کو اپنی حالت پر رکھنا دونوں جائز ہیں۔ جیسے: اِزْتَجَرَ سے اِزَّجَرَ یا اِزْدَجَرَ
قاعدہ (۶):
اگر باب اِفْتِعَالٌ کا عین کلمہ ت، ث، ج،د،ذ،ز، س، ش، ص، ض، ط یا ظ ہو تو تائے اِفْتِعَالٌ کو عین کلمہ کی جنس سے بدلنا جائز ہے لیکن پھر ادغا م کرنا واجب ہوجائے گا۔ جیسے: اِخْتَصَمَ سے اِخْصَصَمَ پھر خَصَّمَ ، اِعْتَدَلَ سے اِعْدَدَلَ پھر عَدَّلَ.
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع