30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بنانے کا طریقہ:
ثلاثی مجرد میں فاء کلمہ سے پہلے تاء اورعین کلمہ کے بعدنون بڑھاکر اسے تَفَعْنَلَ کے وزن پر لے آئیں۔ جیسے: تَقَلْنَسَ (ٹوپی پہننا)مجرد مادہ (ق،ل،س)ہے۔
(۶) تَمَفْعُلٌ: باب تَمَفْعُلٌ میں فاء کلمہ سے پہلے تاء اور میم زائد ہوتے ہیں۔جیسے: تَمَسْکَنَ
بنانے کا طریقہ:
ثلاثی مجرد میں فاء کلمہ سے پہلے تاء اور میم بڑھاکر اسے تَمَفْعَلَ کے وزن پر لے آئیں۔ جیسے: تَمَسْکَنَ (مسکین ہونا)مجرد مادہ ( س،ک،ن )ہے۔
(۷) تَفَعْلُتٌ: باب تَفَعْلُتٌ میں فاء کلمہ سے پہلے اور لام کلمہ کے بعد بھی تاء زائد ہوتی ہے۔ جیسے: تَعَفْرَتَ
بنانے کا طریقہ:
ثلاثی مجرد میں فاء کلمہ سے پہلے اورلام کلمہ کے بعدبھی تاء بڑھاکر اسے تَفَعْلَتَ کے وزن پر لے آئیں۔جیسے: تَعَفْرَتَ (خبیث ہونا)مجردمادہ ( ع،ف،ر )ہے۔
(۸) تَفَعْلٍ: باب تَفَعْلٍ میں فاء کلمہ سے پہلے تاء اور لام کلمہ کے بعدیاء زائد ہوتی ہے۔ جیسے: تَقَلْسٰی
بنانے کا طریقہ:
ثلاثی مجرد میں فاء کلمہ سے پہلے تاء اور لام کلمہ کے بعد یاء بڑھاکر اسے تَفَعْلٰی کے وزن پر لے آئیں۔ جیسے: تَقَلْسٰی (ٹوپی پہننا)مجرد مادہ ( ق،ل،س )ہے۔
تنبیہ:(۱) ان تمام ابواب کے بنانے کے مذکورہ بالاطریقوں کے مطابق ہر ایک باب سے فعل ماضی معروف، واحد مذکر غائب کا صیغہ بنے گا۔
(۲) پھر ان میں تثنیہ وجمع، مذکرو مؤنث اور غائب وحاضر ومتکلم کی علامات وضمائر داخل کر کے مکمل گردان کی جائے گی ۔
فائدہ:گزشتہ اسباق میں مذکور ابواب کی تفصیل سے معلوم ہوا کہ کل ابوابِ مستعملہ چالیس (۴۰) ہیں: (چھ ثلاثی مجرد، بارہ ثلاثی مزید فیہ، ایک رباعی مجرد، تین رباعی مزیدفیہ، سات ملحق برباعی مجرد اور گیارہ ملحق برباعی مزیدفیہ)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع