30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بنانے کا طریقہ:
ثلاثی مجرد میں فاء کلمہ سے پہلے تاء بڑھا دیں اور لام کلمہ کو مکرر کرکے اسے تَفَعْلَلَ کے وزن پر لے آئیں۔جیسے: تَجَلْبَبَ (چادر پہننا)مجرد مادہ( ج،ل،ب )ہے۔
(۲) تَفَعْوُلٌ : باب تَفَعْوُلٌ میں فاء کلمہ سے پہلے تاء اورعین کلمہ کے بعد واؤ زائد ہوتا ہے۔ جیسے: تَسَرْوَلَ
بنانے کا طریقہ:
ثلاثی مجرد میں فاء کلمہ سے پہلے تاء اور عین کلمہ کے بعد واؤ بڑھاکر اسے تَ فَعْوَلَ کے وزن پر لے آئیں۔جیسے: تَسَرْوَلَ (شلوار پہننا) مجرد مادہ ( س،ر،ل )ہے۔
(۳) تَفَیْعُلٌ: باب تَفَیْعُلٌ میں فاء کلمہ سے پہلے تاء اور فاء کلمہ کے بعد یاء زائد ہوتی ہے۔ جیسے: تَشَیْطَنَ
بنانے کا طریقہ:
ثلاثی مجرد میں فاء کلمہ سے پہلے تاء اور فاء کلمہ کے بعد یاء بڑھاکر اسے تَفَیْعَلَ کے وزن پر لے آئیں۔جیسے: تَشَیْطَنَ (شیطان ہونا)مجرد مادہ ( ش،ط،ن ) ہے۔
(۴) تَفَوْعُلٌ: باب تَفَوْعُلٌ میں فاء کلمہ سے پہلے تاء اور فاء کلمہ کے بعد واؤ زائد ہوتاہے۔جیسے: تَجَوْرَبَ
بنانے کا طریقہ:
ثلاثی مجرد میں فاء کلمہ سے پہلے تاء اور فاء کلمہ کے بعد واؤ بڑھاکر اسے تَفَوْعَلَ کے وزن پر لے آئیں۔جیسے: تَجَوْرَبَ (جراب پہننا)مجرد مادہ( ج،ر،ب )ہے۔
(۵) تَفَعْنُلٌ: باب تَفَعْنُلٌ میں فاء کلمہ سے پہلے تاء اورعین کلمہ کے بعد نون زائد ہوتا ہے۔ جیسے: تَقَلْنَسَ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع