30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سبق نمبر 31
ابواب کا بیان
تمام ابواب کو چھ حصوں پر تقسیم کیا جاسکتاہے:
(1) ثلاثی مجرد کے ابواب (2) ثلاثی مزید فیہ کے ابواب(3) رباعی مجرد کے ابواب (4) رباعی مزید فیہ کے ابواب(5) ملحق برباعی مجردکے ابواب (6)ملحق برباعی مزید فیہ کے ابواب
(1) ثلاثی مجرد کے چھ ابواب ہیں :
(۱) ضَرَبَ یَضْرِبُ (۲) سَمِعَ یَسْمَعُ (۳) نَصَرَ یَنْصُرُ (۴) فَتَحَ یَفْتَحُ (۵) حَسِبَ یَحْسِبُ (۶) کَرُمَ یَکْرُمُ
ان ابواب کے بنانے کے طریقے، ان سے دیگر افعال و اسماء بنانے کے طریقے، ان کی تصریفات صغیرہ وکبیرہ اور دیگر احکام وغیرہ کا بیان گزر چکا۔
(1) ثلاثی مزید فیہ کے بارہ ابواب ہیں :
(۱) اِفْتِعَالٌ(۲) اِنْفِعَالٌ (۳)اِسْتِفْعَالٌ(۴)اِفْعِلَالٌ(۵)اِفْعِیْلَالٌ(۶)اِفْعِیْعَالٌ(۷)اِفْعِوَّالٌ(۸)اِفَّعُّلٌ(۹)اِفَّاعُلٌ(۱۰)اِفْعَالٌ(۱۱)تَفْعِیْلٌ(۱۲)مُفَاعَلَةٌ(۱۳)تَفَعُّلٌ(۱۴)تَفَاعُلٌ
تنبیہ:باب اِفَّعُّلٌ اور اِفَّاعُلٌ اصل میں تَفَعُّلٌ اور تَفَاعُلٌ تھے تاء کو جوازاً فاء کلمہ کی جنس سے بدل دیا پھر دو ہم جنس حروف کے جمع ہونے کی وجہ سے پہلے کو ساکن کر کے دوسرے میں مدغم کر دیا اور ابتداء میں ہمزۂ وصلیہ داخل کردیاگیا تو یہ اِفَّعُّلٌ اور اِفَّاعُلٌ بن گئے۔
اس سے معلوم ہوا کہ ثلاثی مزید فیہ کے ابواب بارہ ہی ہیں۔
ابوابِ ثلاثی مزید فیہ کی علامات اور ان کا ماضی بنانے کے طریقے:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع