30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہمزہ وصلیہ کی تعریف:
وہ ہمزہ زائدہ جولکھنے میں پایا جائے لیکن پڑھتے ہوئے وصلِ کلا م میں (یعنی ماقبل متحرک حرف سے مابعد ساکن حرف کو ملانے کی وجہ سے) گر جائے ۔جیسے: اِسْمٌ کاہمزہ ( مَا اسْمُكَ ؟)
تنبیہ: (1) درج ذیل اسماء میں ہمزہ وصلیہ ہوتاہے:
(۱ تا ۱۰) درج ذیل دس ابواب میں:
(۱) اِفْتِعَالٌ(۲) اِسْتِفْعَالٌ(۳) اِنْفِعَالٌ(۴) اِفْعِلَال(۵) اِفْعِیْلَالٌ (۶)اِفْعِیْعَالٌ (۷)اِفْعِوَّالٌ(۸)اِفَّعُّلٌ(۹)اِفَّاعُلٌ(۱۰)اِفْعِنْلَالٌاور(۱۱)اِبْنٌ(۱۲)اِبْنَةٌ(۱۳)اِسْمٌ(۱۴)اِثْنَانِ (۱۵)اِثْنَتَانِ(۱۶)اِمْرَءٌ(۱۷)اِمْرَأَةٌ
(2) درج ذیل افعال میں ہمزہ وصلیہ ہوتاہے:
(۱) جن ابواب میں ہمزہ وصلیہ ہوتاہے ان کے اَفعال ماضیہ ۔جیسے: اِفْتَعَلَ ، اِنْ فَطَرَ وغیرہ
(۲) باب اِفعال کے علاوہ تمام اَفعال کافعل امر۔جیسے: اِضْرِبْ، اِجْتَنِبْ وغیرہ
نوٹ: ہمزہ وصلیہ والاحرف صرف ایک ہے: (اَلْ) حر فِ تعریف
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع