30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سبق نمبر 2
کلمہ اور اس کی مختلف تقسیمات
کلمہ:
ہر بامعنی لفظ کو کلمہ کہاجاتاہے ۔جیسے: رَجُلٌ ، ضَرَبَ ، مِنْ وغیرہ
سہ اقسام:
کلمہ کی تین اقسام(اسم، فعل، اور حرف) کو” سہ اقسام“ کہتے ہیں۔
شش اقسام:
کلمہ کی چھ اقسام (ثلاثی مجرد، ثلاثی مزیدفیہ، رباعی مجرد،رباعی مزیدفیہ، خماسی مجرد اور خماسی مزیدفیہ) کو”شش اقسام“کہاجاتا ہے۔
ہفت اقسام:
کلمہ کی سات اقسام (صحیح، مہموز، مضاعف،مثال، اجوف، ناقص اور لفیف) کو”ہفت اقسام“ سے موسوم کیا جاتاہے۔
سہ اقسام کابیان
اس سے مراد کلمہ کی وہ تین قسمیں ہیں جو اپنے معنی پرمستقلا دلالت کرنے یا نہ کرنے کے اعتبار سے بنتی ہیں یعنی : اسم ، فعل اور حرف۔
(۱) اسم: وہ کلمہ جو دوسرے کلمہ سے ملے بغیر اپنے معنی پر دلالت کرے اور اس کا معنی کسی زمانے (ماضی ،حال یا مستقبل ) سے ملاہوا نہ ہو۔ جیسے: زَیْدٌ ، ضَارِبٌ ، مَنْصُوْرٌ وغیرہ۔
(۲) فعل: وہ کلمہ جو دوسرے کلمہ سے ملے بغیر اپنے معنی پر دلالت کرے اور اس کامعنی کسی زمانے (ماضی ،حال یامستقبل) سے ملاہواہو ۔ جیسے: نَصَرَ ( مدد کی اس ایک مرد نے )
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع