30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سبق نمبر 18
فعل نہی کا بیان
فعل نہی کی تعریف:
وہ فعل جس کے ذریعہ کسی کو کسی کام سے روکا جائے۔جیسے: لَا تَفْعَلْ ( نہ کر تو ایک مرد)
اس کی بھی دو قسمیں ہیں: (1) فعل نہی معروف (2) فعل نہی مجہول
فعل نہی معروف اور مجہول بنانے کاطریقہ:
یہ کوئی مستقل فعل شمار نہیں کیا جاتا (اسی وجہ سے زمانہ کے اعتبار سے کی گئی تقسیم میں اس کو ذکر نہیں کیا گیا) بلکہ فعل مضارع معروف اور مجہول کے شروع میں”لائے نہی“ لگانے سے فعل نہی معروف اور فعل نہی مجہول بن جاتا ہے ۔جیسے: تَفْعَلُ سے لَا تَفْعَلْ، یُفْعَلُ سے لَا یُفْعَلْ
تنبیہ:لائے نہی چونکہ حروف جوازم میں سے ہے لہذا یہ فعل مضارع پرداخل ہوکراس میں لفظی اور معنوی تبدیلیاں کرتا ہے،جن کی تفصیل حروف جوازم کے تحت سبق نمبر15 میں دیکھی جاسکتی ہے۔
نوٹ:فعل نہی کے آخر میں بھی نون ثقیلہ و خفیفہ لاحق ہوتے ہیں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع