30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سوالات
سوال نمبر ۱:فعل امر کی تعریف اور اس کی اقسام بیان فرمائیں۔
سوال نمبر ۲:امرحاضرمعروف ،امرمتکلم معروف اور امرغائب معروف بنانے کا طریقہ بیان کیجئے ۔
سوال نمبر ۳:فعل امر مجہول کس طرح بناتے ہیں؟
سوال نمبر ۴:بتائیں کیا فعل امر پر بھی نون ثقیلہ و خفیفہ داخل ہوتے ہیں؟
سوال نمبر ۵:مندرجہ ذیل جملوں کی عربی بنائیں:
۱۔ تم سب مرد مدد کرو۲۔ بیٹھو تم دو مرد ۳۔ چاہیے کہ ہم سب مرد کھائیں ۴۔ چاہیے کہ وہ دو عورتیں سجدہ کریں ۵۔لکھ تو ایک مرد۶۔ تو ایک عورت داخل ہو۷۔ چاہیے کہ دیکھوں میں ایک عورت۸۔ چاہیے کہ وہ سب عورتیں نکلیں ۹۔ تم سب عورتیں رحم کرو۱۰۔ چاہیے کہ سوال کرے وہ ایک مرد
سوال نمبر ۶:مندرجہ ذیل جملوں کی عربی بنائیں: (فعل کے معروف اور مجہول کے ساتھ ساتھ نون تاکید کا بھی خیال رکھیں)
۱۔ ضرور قتل کیے جاؤ گے تم دو مرد (فعل مضارع مجہول موکد)
۲۔ ضرور ظلم کیا جائے گا ان سب مَردوں پر (فعل مضارع مجہول موکد)
۳۔ مدد کروتم دو عورتیں(فعل امر حاضر معروف)
۴۔ ہرگز نہیں دھوئے گا وہ ایک مرد(فعل مضارع معروف نفی تاکید بلن)
۵۔ چاہیے کہ لکھیں وہ سب مرد(فعل امر معروف غائب)
نوٹ: ضَرْبٌ (مارنا) مصدر سے مذکورہ بالا تمام گردانیں اپنی کاپی پر خوش خط لکھیں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع