دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya | نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ

book_icon
نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ

وَمُنَاوَلَۃٌ مِنْ اَفْضَالِہِ الْوَاصِلَۃِ الدَّارَۃِ الْمُتَوَاصِلَۃِ بِحُسْنِ ضَبْطٍ مَحْفُوْظِ النِّظَامِ، مِنْ دُوْنِ وَہْمٍ وَلَا اِیْہَامٍ، وَلَا اِخْتِلاَطٍ بِالْاَعْدَائِ اللِّیَامِ، مَا رُوِیَ خَبْرٌ وَحُوِیَ اِجَازَۃٌ، وَغَلَبَ حَقِیْقَۃُ الْکَلاَمِ مَجَازَہٗ۔ آمِیْن اَمَّا بَعْدُ:

          یہ خطبہ امام اہلسنت مجدددین وملت حضرت علامہ مولاناشاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کا تحریر کردہ ہے جس میں  تقریبا اسی (۸۰) مصطلحات حدیث کو بطوربراعۃاستہلال نہایت فصاحت وبلاغت کے ساتھ ذکر کیا گیاہے جو آپ کی ذہانت، فطانت اورجودتِ طبع پر دال ہے۔مصطلحات مشمولہ درج ذیل ہیں :

٭حدیث٭خبر٭تقریر٭مسموع٭سند٭اسناد٭طریق٭متواتر٭مشہور٭مستفیض٭عزیز٭غریب٭فرد٭احد٭مقبول٭مردود ٭صحیح ٭متصل ٭موصول ٭وصل ٭متصل الاسانید ٭معلل٭علت ٭شاذ ٭شذوذ ٭ضبط ٭حسن ٭ضعیف ٭اعتضاد ٭محفوظ ٭منکر ٭متابع٭شاہد٭معتبر٭مرسل٭معضل٭منقطع٭مدلس ٭موضوع  ٭متروک ٭معلول ٭مدرج ٭مضطرب ٭مزید فی متصل الاسانید ٭اختلاط ٭وہم ٭مرفوع٭ موقوف ٭مقطوع ٭منتھی ٭عوالی ٭نوازل٭ علیۃ ٭علو ٭رجال ٭مسلسل بالاولیت ٭وداۃ ٭دعاۃ ٭صحب ٭روی ٭یروی ٭اجازۃ ٭مناولۃ ٭وجادۃ ٭مجاز ٭صالح ٭جید ٭حافظ ٭حاکم ٭حجت ٭جامع ٭جوامع ٭سنن ٭مسند ٭معجم ٭مستخرج ٭مستدرک ٭صحاح ٭مخرج ۔

ترجمہ:

          تمام تعریفیں اللہ کیلئے جس کا احسان مسلسل و انعام متصل ہے، اس کا فضل ختم ہوتا ہے ا ور نہ ہی اسکا کرم روکا جاسکتاہے، اس کا ذکر بے کس کاسہارا اور اس کا نام بے بس کا یار اہے۔اور افضل ترین درود جو نزول میں  اعلی ترین ہو اور کامل ترین سلام جوپے درپے بغیر فاصلہ کے ہو، نازل ہورسولوں  کے سردار پرجوکہ ہرپیچیدگی کوحل کرنے والے، عزیز ، عزیزتر، معزز بنانے والے محبوب ہیں ۔ یکتاہیں  ہر غریب کی دستگیری کو پہنچنے میں ۔ان کا فضل حسن مشہور اور ہر ایک کو عام ہے اور ان کے سہارے سے ہر مریض صحیح ہوجاتاہے ان کی زائد ترسخاوت متصل سندوں  میں وارد ہے۔بلکہ ہر فضل انہی کی طرف بلند کیا جاتاہے انہی سے سیراب ہوتاہے اور ا نہی کی طرف پھرتاہے لہذاان کے اعلی فضائل کی لڑی اولیت کے ساتھ ملی ہوئی ہے اور ہر عمدہ موتی انہی کے بحر ذخار سے نکالا جاتاہے اور ہر سخاوت کا (دریا)  بہانے والا ان کے مانگنے والوں  میں ضم ہے لہذا وہ ہر تنگی سے نکالنے والے ہیں  اور کمالات کے جامع ہیں  اور انہیں  کیلئے جوامع الکلم ہیں  ان کا پرچم بلند ہے اور ان کی بات سنی جاتی ہے اور ان کی اتباع کرنے والے کی شفاعت مقبول ہے اور ان سے مستغنی ہونا خسران ہے ، ان سے پہلے اور کوئی شفاعت کیلئے ماذون نہیں  تو انہی کی پناہ (سہارا) ہے صف بستہ قوم کے محشر میں  اور موقف کا  (ہولناک) معاملہ انہی کی رائے پر موقوف ہے ان کا حوضِ  (کوثر)  ہرسعادت مند کیلئے ہے، تو اس کی کامیابی قابل رشک ہے جوان سے بار بار سیراب ہو،پس انہی سے ہر بیمار کا روگ دور ہوتا ہے انہی کا گروہ قابل تقلید ہے اوراس سے علیحدگی بری ہے اور علیحدہ ہونے والے کا رستہ جہنم کے شعلوں  کی طرف ہے،امت کی حفاظت کرنے والے ہیں  تاریک حادثات سے،  ہم سے دور کرنے والے ہیں  ہر شک و عیب کو اور جوڑنے والے ہیں  پریشان کے دل کو جو کہ بے چین ہو سخت عذاب کے خوف سے ۔حاکم، دلیل، گواہ اور خوشخبری دینے والے ہیں ، جن کی مدح میں  ہر بیان وتقریر تشنہ ہے، ان کی بلندی تک نہیں  پہنچا جاسکتا دریں  حال کہ ان پر کوئی عیب نہیں ،انکا مقبول مقبول ہے اور ان کا دھتکارا ہوا مردود ہے، ناتواں  کے لئے ان کی بارگاہ تک پہنچنے کے کئی راستے ہیں  پس ان کی عمدہ سنتوں  میں  سے کمزور پر مہربانی کرنابھی ہے لہذا ان کا دامن تھا منے سے اس کا زخمی دل دلاسہ پاتاہے اور اپنی کمزوری سے درست ہوکر تندرست کے مرتبے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن