30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وہ شخص جو علم حدیث میں روایۃ درایۃ مشغول ہوااور کثیر روایات اور ان کے راویوں کے حالات پر مطلع ہو۔
(۴) …حافظُ الحدیث:
وہ محدث جو ایک لاکھ احادیث کی اسانید ومتون کا عالم ہو۔
(۵) …حُجَّت فی الحدیث:
وہ محدث جسے تین لاکھ حدیثیں اسانید ومتون کے ساتھ یاد ہوں ۔
(۶) …حاکِم فی الحدیث:
وہ محدث جسے جملہ احادیث مرویہ اسانید ومتون کے ساتھ یاد ہوں اور وہ راویوں کے حالات سے پوری طرح واقف ہو۔
(۱) …صحیح:
حدیث کی وہ کتاب جس میں صرف احادیثِ صحیحہ ذکر کرنے کا التزام کیا گیا ہوجیسے: صحیح بخاری ومسلم۔
(۲) …سُنَن:
حدیث کی وہ کتاب جس میں ابوابِ فقہ کی ترتیب پر فقط احادیث ِاحکام جمع کی گئی ہوں جیسے سنن ابوداود و نسائی۔
(۳) …جامِع:
حدیث کی وہ کتاب جس میں آٹھ عنوانات کے تحت احادیث لائی جائیں ۔ وہ آٹھ عنوانات یہ ہیں : سیر ، آداب، تفسیر،عقائد، فتن، احکام، اشراط، مناقب۔
(۴) …مُسْنَد:
حدیث کہ وہ کتاب جس میں ہر صحابی کی مرویات الگ الگ جمع کی جائیں جیسے مسند امام احمد۔
(۵) مُعْجَم:
حدیث کی وہ کتاب جس میں اسمائے شیوخ کی ترتیب سے احادیث لائی جائیں ، جیسے معجم طبرانی ومعجم کبیر،صغیرواوسط۔
(۶) …مُسْتَخْرَج:
وہ کتاب جس میں حدیث کی کسی دوسری کتاب کی احادیث کے اثبات کیلئے دیگر اسانید سے وہی احادیث جمع کی جائیں ، جیسے ابو نعیم کی ’’ مستخرج
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع