30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
روایت اس شخص نے کسی طمع سے یاغضب وغیرہما کے باعث ابھی گھڑکر پیش کردی ہے جیسے حدیث ِسبق میں زیادتِ جناح اورحدیثِ ذمِ معلمین اَطفال۔ (۱۴) یا تمام کتب وتصانیفِ اسلامیہ میں استقرائے تام کیاجائے اور اس کاکہیں پتانہ چلے یہ صرف اَجلہ حفاظ ائمۂ شان کاکام تھاجس کی لیاقت صدہاسال سے معدوم۔ (۱۵) یاراوی خود اقرارِ وضع کردے خواہ صراحۃً ،خواہ ایسی بات کہے جو بمنزلہ ٔاقرار ہو،مثلاً ایک شیخ سے بلاواسطہ بدعوی سماع روایت کرے ، پھراُس کی تاریخِ وفات وہ بتائے کہ اُس کااس سے سننامعقول نہ ہو۔
یہ پندرہ باتیں ہیں کہ شاید اس جمع وتلخیص کے ساتھ ان سطور کے سوانہ ملیں ۔ وَلَوْبَسَطْنَا الْمَقَالَ عَلٰی کُلِّ صُوْرَۃٍ لَطَالَ الْکَلَامُ وَتَقَاصَی الْمَرَامُ، وَلَسْنَاھُنَالِکَ بِصَدَدِ ذٰلَکَ۔ (اگرہم ہر ایک صورت پرتفصیلی گفتگو کریں تو کلام طویل اور مقصد دور ہوجائے گا لہذا ہم یہاں اس کے در پے نہیں ہوتے) (فتاوی رضویہ، ج۵، ص۴۶۰)
٭… (حدیث سے ثبوت ہونے میں مطالب تین قسم ہیں ) جن باتوں کا ثبوت حدیث سے پایا جائے وہ سب ایک پلّہ کی نہیں ہوتیں بعض تو اس اعلیٰ درجۂ قوت پر ہوتی ہیں کہ جب تک حدیثِ مشہور، متواتر نہ ہو اُس کا ثبوت نہیں دے سکتے ،اَحاد اگرچہ کیسے ہی قوتِ سند ونہایتِ صحت پر ہوں اُن کے معاملہ میں کام نہیں دیتیں ۔ (عقائد میں حدیث احاد اگرچہ صحیح ہو کافی نہیں ) یہ اصولِ عقائد ِاسلامیہ ہیں جن میں خاص یقین درکار، علّامہ تفتازانی رَحِمَہُ اللہ تعالٰی شرح عقائد ِنسفی میں فرماتے ہیں :خَبْرُ الْوَاحدِ عَلٰی تَقْدِیْرِ اشْتِمَالِہٖ عَلٰی جَمِیْعِ الشَّرَائِطِ الْمَذْکُوْرَۃِ فِیْ اُصُوْلِ الْفِقْہِ لَایُفِیْدُ اِلاَّ الظَّنَّ وَلَاعِبْرَۃَ بِالظَّنِّ فِیْ َبابِ الْاِعْتِقَادَاتِ۔ (حدیثِ احاد اگرچہ تمام شرائط ِصحت کی جامع ہو ظن ہی کا فائدہ دیتی ہے اور معاملۂ اعتقادمیں ظنیات کاکچھ اعتبار نہیں )
مولاناعلی قاری منح الروض الازہر میں فرماتے ہیں : اَلاَْحَادُ لاَ تُفِیْدُ اْلاِعْتِمَادَ فِی اْلاِعْتِقَادِ (احادیث احاد دربارہ اعتقاد ناقابلِ اعتماد) (دربارہ ٔاحکام ضعیف کافی نہیں ) دوسرا درجہ احکام کا ہے کہ اُن کے لئے اگرچہ اُتنی قوت درکار نہیں پھر بھی حدیث کا صحیح لذاتہ خواہ لغیرہ یا حسن لذاتہ یا کم سے کم لغیرہ ہونا چاہئے، جمہور علماء یہاں ضعیف حدیث نہیں سنتے۔
(فضائل ومناقب میں باتفاق علماء حدیثِ ضعیف مقبول وکافی ہے) تیسرا مرتبہ فضائل ومناقب کا ہے یہاں باتفاقِ علماء ضعیف حدیث بھی کافی ہے،مثلاً کسی حدیث میں ایک عمل کی ترغیب آئی کہ جو ایسا کرے گااتنا ثواب پائے گایاکسی نبی یاصحابی کی خُوبی بیان ہوئی کہ اُنہیں اللہ عزوجل نے یہ مرتبہ بخشا،یہ فضل عطا کیا، تو ان کے مان لینے کوضعیف حدیث بھی بہت ہے،ایسی جگہ صحت حدیث میں کلام کرکے اسے پایۂ قبول سے ساقط کرنا فرق مراتب نہ جاننے سے ناشیٔ،جیسے بعض جاہل بول اُٹھے ہیں کہ امیر معاویہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکی فضیلت میں کوئی حدیث صحیح نہیں ،یہ اُن کی نادانی ہے علمائے محدثین اپنی اصطلاح پر کلام فرماتے ہیں ، یہ بے سمجھے خدا جانے کہاں سے کہاں لے جاتے ہیں ، عزیز ومسلم کہ صحت نہیں پھر حسن کیا کم ہے، حسن بھی نہ سہی یہاں ضعیف بھی مستحکم ہے۔فتاوی رضویہ ، (ج۵، ص۴۷۷)
٭…صحیح وموضوع دونوں ابتداء وانتہاء کے کناروں پر واقع ہیں ،سب سے اعلیٰ صحیح اور سب سے بدتر موضوع، اور وسط میں بہت اقسامِ حدیث ہیں درجہ بدرجہ، (حدیث کے مراتب اور اُن کے احکام) مرتبہ صحیح کے بعد حسن لذاتہٖ بلکہ صحیح لغیرہ پھر حسن لذاتہ، پھر حسن لغیرہ، پھر ضعیف بضعف قریب اس حد تک کہ صلاحیتِ اعتبار باقی رکھے جیسے اختلاطِ راوی یا سُوء ِ حفظ یا تدلیس وغیرہا، اوّل کے تین بلکہ چاروں قسم کو ایک مذہب پر اسمِ ثبوت متناول ہے اور وہ سب محتج بہاہیں اور آخر کی قسم صالح،یہ متابعات وشواہد میں کام آتی ہے اور جابر سے قوّت پاکر حسن لغیرہ بلکہ صحیح لغیرہ ہوجاتی ہے،اُس وقت وہ صلاحیتِ احتجاج وقبول فی الاحکام کا زیور گرانبہاپہنتی ہے، ورنہ دربارۂ فضائل تو آپ ہی مقبول وتنہا کافی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع