دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya | نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ

book_icon
نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ

٭…اعمالِ مشایخ محتاجِ سند نہیں ، اعمال میں تصرف اور ایجادِ مشایخ کو ہمیشہ گنجائش (ہے) ۔ (ج۵،ص ۵۷۱)

٭…مشاجرات صحابہ میں سیروتاریخ کی موحش حکایتیں قطعا ًمردود ہیں ۔  (ج۵،ص۵۸۲)

٭…مجہول العین کا قبول ہی مذہب ِمحققین ہے۔      (ج۵،ص۵۹۵)

٭…فضائلِ اعمال سے مراد اعمالِ حسنہ ہیں نہ صرف ثواب ِاعمال۔ (ج۵،ص۶۰۰)

٭…ہمارے امامِ اعظم رضیاللہ عنہ جس سے روایت فرمالیں اس کی ثقاہت ثابت ہوگی۔  (ج۵،ص۶۱۲)

 ٭… افِادۂ عام  (جہالت ِراوی سے حدیث پر کیااثرپڑتاہے)  کسی حدیث کی سند میں راوی کا مجہول ہونااگر اثرکرتاہے توصرف اس قدر کہ اسے ضعیف کہا جائے نہ کہ باطل وموضوع بلکہ علماء کو اس میں اختلاف ہے کہ جہالت قادحِ صحت ومانعِ حجیت بھی ہے یا نہیں ۔  (ج۵،ص۴۴۳)

٭… جس حدیث میں راوی بالکل مبہم ہو وہ بھی موضوع نہیں ۔ (ج۵، ص۴۵۱)

٭… تعددِ طرق سے مبہم کا جبرِ نقصان ہوتاہے۔     (ج۵،ص۴۵۲)

٭… حدیث ِمبہم دوسری حدیث کیلئے مقوی ہوسکتی ہے۔    (ایضا)

٭…  (تعددِ طرق سے ضعیف حدیث قوت پاتی بلکہ حسن ہوجاتی ہے)  حدیث اگر متعدد طریقوں سے روایت کی جائے اور وہ سب ضعف رکھتے ہوں توضعیف ضعیف ملکر بھی قوت حاصل کرلیتے ہیں بلکہ اگر ضعف غایتِ شدت وقوت پرنہ ہوتوجبرِ نقصان ہوکر حدیث درجۂ حسن تک پہنچتی اور مثلِ صحیح خود احکامِ حلال میں حجت ہوجاتی ہے۔ (ج۵،ص۴۷۲)

٭…اعلی حضرترَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ   (التعقبات علی الموضوعات) کے حوالے سے فرماتے ہیں کہ  ’’ نہ صرف ضعیف ِمحض بلکہ منکر بھی فضائل اعمال میں مقبول ہے۔ ‘‘  (ج۵، ص۴۷۷)  

 ٭… اعلی حضرترَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ   (فَتحُ المُبین بِشرْح الاربَعِین)  کے حوالے سے فرماتے ہیں ۔ایک حدیث ضعیف میں آیاہے کہ جسے میری طرف سے کسی عمل پر ثواب کی خبر پہنچی اور اس نے اس پر عمل کرلیا تو اسے اس کا اجر حاصل ہوجائے گا اگرچہ وہ بات میں نے نہ کہی ہو۔  (ج۵، ص۴۷۹)

٭… دوسری جگہ دار قطنی وغیرہا کتب سے نقل فرماتے ہیں کہ: ’’  مَنْ بَلَغَہٗ عَنِ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ شَیْئٌ فِیْہِ فَضِیْلَۃٌ فَاَخَذَ بِہٖ اِیْمَانًا بِہٖ وَرَجَاءً ثَوَابَہٗ، اَعْطَاہٗ اللّٰہُ تَعَالٰی ذٰلِکَ وَاِنْ لَّمْ یَکُنْ کَذٰلِکَ ‘‘  جسےاللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے کسی بات میں کچھ فضیلت کی خبر پہنچے اور وہ اس پر یقین اور ثواب کی امید سے عمل کرلے تواللہ عزوجل اسے وہ فضیلت عطافرمائے گا اگرچہ خبر ٹھیک نہ ہو۔  (ج۵، ص۴۸۶)

٭…امام بخاری کو ایک لاکھ احادیثِ صحیحہ حفظ تھیں ، صحیح بخاری میں کل چارہزار بلکہ اس سے بھی کم ہیں ۔ (ج۵، ص۵۴۶)  

٭…  (ایسی جگہ اگر سند کسی قابل نہ ہوتوصرف تجربہ، سندِ کافی ہے)  أَقُوْلُ بالفرض اگر ایسی جگہ ضعفِ سند ایسی ہی حد پر ہوکہ اصلا ًقابلِ اعتماد نہ رہے مگر جو بات اس میں مذکور ہوئی وہ علماء وصلحاء کے تجربہ میں آچکی توعلمائے کرام اس تجربہ ہی کو سندِ کافی سمجھتے ہیں ۔          (ج۵،ص۵۵۱)

 ٭… اَلْمُعَلَّقُ عِنْدَ نَا فِی الْاِسْتِنَادِکَالْمَوْصُوْلِہمارے نزدیک معلق مستند ہونے میں متصل کی طرح ہے۔          (ج۱،ص۲۳۸)

٭… حدیثِ ضعیف :حلیہ میں فرمایا کہ جب حدیثِ ضعیف بالاجماع فضائل میں مقبول ہے تو اباحت میں بدرجہ اَولی۔  (ج۱، ص۲۴۰)

٭… حدیثِ حسن :کسی مقصد کا ثبوت حدیثِ صحیح پر موقوف نہیں بلکہ حدیثِ صحیح کی طرح حسن سے بھی ثابت ہوجاتاہے۔  (ج۱،ص۲۴۱)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن