30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یہ تصحیف فی المتن کی مثال ہے اسی طرح تصحیف فی السند اور تصحیف فی المعنی بھی ہوتی ہے۔
٭…٭…٭…٭
سوال نمبر (1) :مدرج السند کی تعریف ومثال بیان فرمائیں ۔
سوال نمبر (2) :مدرج المتن کی تعریف ومثال بیان فرمائیں ۔
سوال نمبر (3) :ادراج کا حکم بیان فرمائیں ۔
سوال نمبر (4) :مقلوب کی تعریف ومثال وحکم بیان فرمائیں ۔
سوال نمبر (5) :مزید فی متصل الاسانیدکی تعریف ومثال بیان فرمائیں ۔
سوال نمبر (6) :مضطرب کی تعریف ،مثال نیز حکم بھی بیان فرمائیں ۔
سوال نمبر (7) :مصحف ومحرف کی تعریف ومثال بیان فرمائیں ۔
سوال نمبر (8) :حدیث کی مندرجہ بالا تقسیم کس اعتبار سے کی گئی ہے؟
٭…٭…٭…٭
سبق نمبر: (11)
{…مدار ومصدر کے اعتبار سے حدیث کی اقسام…}
اس اعتبار سے حدیث کی چار اقسام ہیں :
(۱) …حدیث قدسی (۲) …حدیث مرفوع
(۳) …حدیث موقوف (۴) …حدیث مقطوع
وہ حدیث جس کے راوی سرکارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہوں اور نسبتاللہ تعالٰی کی طرف ہو۔
مثال:
سرکارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمان عالیشان ہے کہاللہ تعالٰی نے فرمایا: ’’ مَنْ عَادَ لِيْ وَلِیًّا فَقَدْ آذَنْتُہٗ بِالْحَرْبِ ‘‘
ترجمہ:جس نے میرے کسی ولی (دوست) سے عداوت کی میں اس کے ساتھ اعلان جنگ کرتاہوں ۔
(۲) …حدیث مرفوع:
وہ قول، فعل، تقریر یا صفت جس کی نسبت سرکارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی طرف کی جائے۔
مثال:
’’ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ قَالَ رَسُوْلُاللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّاتِ ‘‘ امیر المومنین حضرت عمر بن خطابرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ
[1] (i)یاد رہے کہ قرآن کریم کے الفاظ ومعانی دونوں من جانب اللہ ہوتے ہیں بخلاف حدیث قدسی کے کہ اس میں معانیاللہ عزوجل کی جانب سے اور الفاظ سرکارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی طرف سے ہوتے ہیں ۔(ii) حدیث قدسی کی تعداد دو سو(200) سے زائد ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع