دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya | نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ

book_icon
نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ

جاسکے۔بشرطیکہ اسی مجلس میں  درست حدیث بیان کردی جائے۔

 (۴) …مزید فی متّصل الاسانید:

          جس حدیث کی سند بظاہر متصل ہوا سکے اثناء سند میں  کسی راوی کا اضافہ کردیا جائے تو وہ حدیث مزید فی متصل الاسانید کہلاتی ہے۔

مثال:

           ’’ عبداللہ بن مبارک نے فرمایا کہ ہمیں  حدیث بیان کی سفیان نے عبد الرحمن بن یزیدسے اور انہیں  بسر بن عبیداللہ نے حدیث بیان کی انہوں  نے کہا کہ میں  نے ابوادریس سے اور انہوں  نے وائلہ سے اور انہوں  نے ابو  مرثد غنوی کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ میں  نے رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو یہ فرماتے ہوئے سنا : ’’ تم قبروں  پر نہ بیٹھو اور نہ ان کی طرف متوجہ ہوکر نماز نہ پڑھو۔ ‘‘

          اس حدیث کی سند میں  دوجگہوں  پر راویوں  کا اضافہ کیا گیا ہے ایک سفیان کا اور دوسرے ابوادریس کا، یہ اضافہ راویوں  کے وہم کے سبب ہواکیونکہ دیگر ثقہ راویوں  کی ایک جماعت نے یہ حدیث اس اضافہ کے بغیر بیان کی ہے۔

 (۵) …مُضْطَرِب:

          وہ حدیث جو ایسی مختلف اسانید سے مروی ہوجو قوت میں  مساوی ہوں  لیکن حدیث کے مفہوم میں  ایسا تعارض ہوکہ تطبیق ممکن نہ ہو۔ ([1])

مثال:

           ’’ رَوَی التِّرْمِذِيُّ عَنْ شَرِیْکٍ عَنْ أَبِيْ حَمْزَۃَ عَنِ الشَّعْبِيِّ عَنْ فَاطِمَۃَ بِنْتِ قَیْسٍ قَالَتْ: سُئِلَ رَسُوْلُ اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الزَّکَاۃِ فَقَالَ:  ’’ اِنَّ فِی الْمَالِ لَحَقًّا سِوَی الزَّکاۃِ ‘‘    ’’ مال میں  زکوۃ کے علاوہ اور بھی حق ہے۔ ‘‘  اور ابن ماجہ نے قوت میں  اسی کی مثل سند سے یہ حدیث روایت کی کہ : ’’  لَیْسَ فِی الْمَالِ حَقٌّ سِوَیالـزَّکَاۃِمال میں  زکوۃ کے علاوہ کوئی حق نہیں ۔ ‘‘  عراقی نے فرمایا کہ یہ ایسا اضطراب ہے کہ تاویل کی گنجائش نہیں  رکھتا۔

حکم:

  حدیث مضطرب ضعیف ہے۔ ([2])

 (۶) …مُصَحَّف ومُحَرَّف:

          وہ حدیث جس کے کسی کلمے کو اپنی اصلی حالت سے دوسری حالت میں  بدل دیا گیاہو۔

مثال:

          حدیث شریف میں  ہے : ’’  مَنْ صَامَ رَمَضَانَ وَأَ تْبَعَہٗ سِتًّا مِنْ شَوَّالٍ ‘‘ ترجمہ:جس نے رمضان کے روزے رکھے اور اس سے متصل شوال کے چھ روزے رکھے۔ ‘‘ پڑھنے والے نے اسے یوں  پڑھا : ’’ مَنْ صَامَ رَمَضَاَنَ وَأَتْبَعَہٗ  شَیْئاً مِنْ شَوَّالٍ ‘‘ ترجمہ:  جس نے رمضان کے روزے رکھے اور اس سے متصل شوال کے کچھ روزے رکھے۔اس طرح اس حدیث میں  تصحیف ہوگئی۔

نوٹ:

 



[1]    حدیث مضطرب بلکہ منکر بلکہ مدرج بھی موضوع نہیں یہاں تک کہ فضائل میں مقبول ہے۔(فتاوی رضویہ۵ / ۴۵۰)

[2]     حدیثِ ضعیف سے استحباب ثابت ہوتا ہے سنیت نہیں ۔(فتاوی رضویہ۱ / ۱۹۶)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن