30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مثال:
’’ عمرو بن شمر جعفی جابر سے وہ ابو طفیل سے اور وہ حضرت علی اور حضرت عماررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ فجر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھتے اور نویں ذی الحجہ کے دن صبح کی نماز سے تکبیرات تشریق شروع فرماتے اور ایام تشریق کے آخری دن عصر کی نماز پر تکبیرات ختم کرتے تھے۔ ‘‘ امام نسائی اور دار قطنی نے فرمایا کہ اس حدیث کی سند میں راوی عمرو بن شمر متروک الحدیث ہے۔
نوٹ:
متروک میں موضوع کی بہ نسبت ضعف کم ہوتاہے۔
(۳) …مُنْکَر:
وہ حدیث جس کا راوی فحش غلطی کرنے یاکثرتِ غفلت یا فسق کے ساتھ مطعون ہو۔ (حدیث منکر کی ایک اور تعریف کی جاتی ہے جوکہ گذرچکی ہے)
مثال:
’’ عَنْ أَبِيْ زُکَیْرٍ یَّحْيَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ قَیْسٍ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ عَنْ أَبِیْہِ عَنْ عَائِشَۃَ مَرْفُوْعاً کُلُوْا الْبَلَحَ بِالتَّمْرِ کُلُوْا الْخَلَقَ بِالْجَدِیْدَ فَاِنَّ الشَّیْطَانَ یَغْضِبُ وَیَقُوْلُ بَقِيَ ابْنُ آدَمَ حَتّٰی أَکَلَ الْخَلَقَ بِالْجَدِیْدِ رَوَاہٗ النَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَۃَ۔
ترجمہ:
ابوزکیر یحیی بن محمد بن قیس مذکورہ سند سے بیان کرتے ہیں رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: کچی کھجور کو چھواروں کے ساتھ اور پرانی کھجور کونئی کے ساتھ ملا کر کھاؤ کیونکہ شیطان غضبناک ہوتاہے کہ ابن آدم اتنا عرصہ زندہ رہا یہاں تک کہ پرانی کھجور کو تازہ کے ساتھ ملا کر کھانے لگا۔ ‘‘
امام نسائی رحمہاللہ نے فرمایا: کہ یہ حدیث منکر ہے کیونکہ اسے روایت کرنے میں یحیی بن محمد بن قیس منفرد ہے اور وہ ضعیف ہے۔
وہ حدیث جس کے راوی میں طعن اس کے وہم کی وجہ سے ہو۔یعنی راوی وہم کے سبب ایک حدیث کو دودسری میں داخل کردے ،یامرفوع کو موقوف یا موقوف کو مرفوع قرار دے دے وغیرہ۔
نوٹ:
جب قرائن کو جمع کیا جائے تو حدیثِ معلل کا پتہ چلتاہے۔
مثال:
یعلی بن عبید سفیان ثوری سے وہ عمرو بن دینار سے اور وہ ابن عمررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے اور وہ سرکارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے روایت کرتے ہیں کہ آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: ’’ بائع اور مشتری کو خیار ہے۔ ‘‘ اس سند میں یعلی بن عبید نے غلطی سے عمرو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع