30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اِنَّ أَشَدَّالنَّاسِ عَذَاباً یَوْمَ الْقِیَامَۃِ یُشَبِّہُوْنَ بِخَلْقِ اللہ (بخاری و مسلم)
ترجمہ: قیامت کے دن سب سے سخت عذاب ان لوگوں کو ہوگا جواللہ تعالٰی کی مخلوق کی تصویریں بنا تے ہیں ۔
حکم:
اس پر بلا شبہ عمل کرنا واجب ہے۔
(۲) …مُخْتَلِفُ الحدیث:
وہ حدیثِ مقبول جس کی معارض اسی کی مثل مقبول حدیث ہواور ان دونوں کو جمع کرنا ممکن ہو۔
مثال:
ایک حدیث میں فرمایا گیا: ’’ لاَ عَدْوٰی وَلاَ طِیَرَۃَ ‘‘ کوئی مرض بھی اڑ کرنہیں لگتا اورنہ ہی بدفالی (کوئی چیز ) ہے۔جبکہ دوسری حدیث میں فرمایا گیا: ’’ فِرَّمِنَ الْمَجْذُوْمِ فِرَارَکَ مِنَ الْاَسَدِ ‘‘ مجذوم سے اس طرح بھاگ جس طرح توشیر سے بھاگتاہے۔یہ دونوں حدیثیں صحیح ہیں اوربظاہر ان میں تعارض ہے کیونکہ پہلی حدیث مرض کے متعدی ہونے یعنی اڑکر لگنے کی نفی کرتی ہے جبکہ دوسری بظاہر اثبات کرتی ہے لیکن علماء نے ان دونوں کے درمیان تطبیق کی ہے جو کہ اصولِ حدیث کی کتب میں مذکور ہے۔
حکم:
ایسی دونوں حدیثیں جن کے ما بین تطبیق ممکن ہو ان دونوں پر عمل کرنا واجب ہے۔
(۳) …ناسخ ومنسوخ:
اگر دو حدیثیں متعارض ہوں اوریہ معلوم ہوجائے کہ فلاں حدیث مؤخر ہے اور فلاں مقدم تو مؤخرناسخ اورمقدم کو منسوخ کہیں گے۔
مثال:
ایک حدیث میں ہے: ’’ أَفْطَرَ الْحَاجِمُ وَالْمَحْجُوْمُ ‘‘ فصد لگانےاور لگوانے والے کا روزہ ٹوٹ جاتاہے۔جبکہ دوسری حدیث میں ہے: ’’ أَنَّ النَّبِيَّ احْتَجَمَ وَھُوَ مُحْرِمٌ صَائِمٌ ‘‘ کہ سرکارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فصد لگوایا اس حال میں کہ آپ احرام کی حالت میں روزہ دار تھے۔پہلی حدیث جو کہ تاریخ کے اعتبار سے مقدم ہے سے یہ ثابت ہوتاہے کہ فصد لگوانے سے روزہ ٹوٹ جاتاہے جبکہ دوسری حدیث جو کہ موخر ہے سے ثابت ہوتاہے کہ فصد لگوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، لہذا دوسری حدیث ناسخ (حکم ختم کرنے والی) ہوئی جبکہ پہلی منسوخ۔ یادر ہے کہ نسخ حدیث کی اور بھی صورتیں ہیں ۔جیسے : (۱) تصریحِ رسولصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے۔ (۲) تصریح صحابی رسول سے۔ (۳) اجماع کی دلالت سے۔
حکم:
ناسخ آجانے کے بعد منسوخ پر عمل جائز نہیں ۔
٭…٭…٭…٭
سوال نمبر (1) :محکم کی تعریف مثال اور حکم بیان فرمائیں ۔
سوال نمبر (2) :مختلف الحدیث کی تعریف، مثال اورحکم بیان فرمائیں ۔
سوال نمبر (3) :ناسخ ومنسوخ کی تعریف، مثال اور حکم بیان فرمائیں ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع