دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Nisab e Usool e Hadees Ma Ifadaat e Razawiya | نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ

book_icon
نصاب اصول حدیث مع افادات رضویّۃ

وابن ماجۃ و ترمذی وغیرہا) یعنیاللہ عَزَّوَجَل اس شخص کو تروتازہ رکھے جس نے ہم سے کوئی حدیث سنی پھر اسے یاد کر لیا یہاں  تک کہ اسے  (دوسروں  تک)  پہنچا دیا۔

          سبحاناللہ عَزَّوَجَلَّ حدیث کو سن کراسے یاد رکھنے والا پھر اسے آگے پہنچانے والا کس قدر خوش نصیب ہے کہاللہ عَزَّوَجَل کے محبوب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اپنی کن کی کنجی والی زبانِ اقدس سے اس کے لئے پھلنے پھولنے اور ترو تازہ رہنے کی دعا فرمارہے ہیں ۔اللہ عَزَّوَجَل ہمیں  بھی انکی دعاؤں  سے حصہ عطا فرمائے ۔اٰمین۔

          یہاں  یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ ہر وہ بات جو حضور نبی کریم عَلَیْہِ اَفْضَلُ الصَّلَاۃ وَ التَّسْلِیْم کی طرف منسوب کر دی جائے وہ حدیث ہو یہ ضروری نہیں، اس لئے کہ علماء و محدثین کا یہ متفقہ فیصلہ ہے کہ حضور سید المعصومین عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَ التَّسْلِیْم کی طرف بہت سی ایسی من گھڑت باتیں  بھی منسوب کر دی گئی ہیں  جو کہ فی الواقع آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی احادیث نہیں  اس قسم کی من گھڑت و نام نہاداحادیث کو اصطلاح میں  احادیث ِموضوعہ کہتے ہیں۔لہذا معلوم ہوا کہ احادیث کو یا د کرنے اور انہیں  آگے پہنچانے کے لئے یہ جاننا ضروری ہے کہ یہ فی الواقع احادیث ہیں  بھی یا نہیں  ۔ اب یہ پہچان عموما دو ہی طریقوں  سے ہوتی ہے ۔

 (۱) …معتبر ومستند علماء کے احادیث کو بیان کرنے سے چاہے زبانی بیان کرنے سے یا کتب و رسائل میں  تحریراً بیان کرنے سے۔

 (۲) … احادیث کو علمِ اصولِ حدیث کے ذریعے پرکھنے سے۔

          لیکن اگر غور کیا جائے تو معلوم ہو گا کہ احادیث کی صحت و سقم کو پرکھنے کا پہلا طریقہ بھی اسی دوسرے طریقے پر موقوف ہے اس لئے کہ علماء کا کسی حدیث کو صحیح یا موضوع فرمانا اسی علمِ اصولِ حدیث کے ذریعے ہوتا ہے ،یہی وجہ ہے کہ اس علم یعنی علمِ اصولِ حدیث کے بارے میں  کہا گیا ہے ۔

          اِنَّہٗ مِنْ فُرُوْضِ الْکِفَایَۃِ اِذَا قَامَ بِہِ الْبَعْضُ سَقَطَ عَنِ الْبَاقِیْنَ فَاِنْ فَرَطَتْ فِیْہِ الْأُمَّۃُ أَثِمَتْ کُلُّہَا۔

          یعنی یہ علم فرض کفایہ علوم میں  سے ہے اگر بعض نے اسے حاصل کر لیا تو باقی لوگوں  سے اس کی فرضیت ساقط ہو جائے گی اور اگر پوری امت نے اس میں  لا پرواہی کی توساری کی ساری گناہگار ہو گی۔

           علمِ اصولِ حدیث کی اسی اہمیت و افادیت کے پیش نظر تبلیغِ قرآن و سنت کی عالم گیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی کی مجلس  ’’ المدینۃ العلمیۃ ‘‘  کے  ’’ شعبۂ درسی کتب ‘‘  نے یہ مختصر رسالہ بنام ’’  نصابِ اصولِ حدیث ‘‘   پیش کرنے کی سعی کی ہے۔اسے مرتب کرنے میں  زیادہ تر دو کتب   ’’ نزھۃالنظر شرح نخبۃ الفکر ‘‘  اور ’’  تیسیر مصطلح الحدیث ‘‘   کو مدِ نظر رکھا گیا ہے گویا کہ یہ ان دونوں  کتابوں  کا خلاصہ ہے، تا کہ اگلے درجے میں  طلبہ کو یہ کتب سمجھنے میں قدرے آسانی ہو۔

          ہماری اس سعی میں  اگر اہلِ علم کتابت کی یا فنی و شرعی غلطی پائیں  تو مجلس کو تحریراً مطلع فرما کر مشکور ہوں ۔

          اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ علماء اہلسنت کا سایۂ عاطفت ہمارے سروں  پر تا دیر قائم رکھے اور ہمیں  ان کے فیوض و برکات سے مستفیض و مستنیر فرمائے نیز تبلیغِ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت ِاسلامی کی تمام مجالس بشمولمجلس ’’ المدینۃ العلمیۃ ‘‘   کو دن گیارہویں  رات بارہویں  ترقی و عروج عطا فرمائے۔ اٰمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ تعالٰی علیہ و آلہ و سلم

                                                شعبۂ درسی کتب

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن