30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۱) …خبرِ مقبول:
وہ حدیث جس کے مخبر کا صدق راجح ہو۔
حکم:
خبرِ مقبول قابلِ استدلال ہوتی ہے اور اس سے ثابت ہونے والے حکم پر عمل کرنا واجب ہوتاہے۔
(۲) …خبرِمردود:
وہ حدیث جس کے مخبر کا صدق راجح نہ ہو۔
حکم:
خبرِ مردود قابلِ استدلال نہیں ہوتی لہذا اسے بطورِ حجت پیش نہیں کیا جاسکتا۔
نوٹ:
خبر مقبول اور مردود کی مثالیں آگے آئیں گی۔
نوٹ:
کسی حدیث کے مردود ہونے کے دو اسباب ہیں :
(۱) …سند سے کسی راوی کاسقوط (۲) …راوی میں طعن۔
اس کی قدرے تفصیل عنقریب آئے گی۔
٭…٭…٭…٭
سوال (۱) :خبر مقبول وخبر مردودکونسی حدیث کی اقسام ہیں نیز حدیث کی یہ تقسیم کس اعتبار سے کی گئی ہے؟
سوال (۲) :خبر مقبول کی تعریف وحکم بیان کریں ۔
سوال (۳) :خبر مردود کی تعریف وحکم بیان کریں ۔
سوال (۴) :اسباب ِرد کتنے اور کون کون سے ہیں ؟
٭…٭…٭…٭
{…صفاتِ راوی کے اعتبار سے خبرِ مقبول کی اقسام…}
صفات راوی کے اعتبار سے خبر مقبول کی درج ذیل چار اقسام ہیں :
(۱) …صحیح لذاتہ (۲) …صحیح لغیرہ
(۳) …حسن لذاتہ (۴) …حسن لغیرہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع