30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۱) …فردِ مطلق (۲) … فردِ نِسبی
(۱) …فردِ مُطْلَق:
وہ حدیثِ غریب جس کی اصل سند میں غرابت ہو، اصل سند سے مراد سند کی وہ طرف ہے جس میں صحابی ہو۔یعنی صحابی سے صرف ایک تابعی روایت کرے۔
مثال:
’’ اَلْوَلَاءُ لُحْمَۃٌ کَلُحْمَۃِ النَّسَبِ لَا یُبَاعُ وَلاَ یُوْھَبُ وَلَا یُوْرَثُ ‘‘ ترجمہ: ولاء نسبی رشتے کی طرح ایک رشتہ ہے اسے نہ بیچاجاسکتاہے نہ ہبہ کیا جاسکتاہے اور نہ ہی اس کا وارث ہوا جاسکتاہے۔اس حدیث کو حضرت عبداللہ بن دینار (تابعی) رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے حضرت ابن عمررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُما سے اکیلے روایت کیا ہے۔
(۲) …فردِ نِسبْی:
وہ حدیثِ غریب جس کے درمیانِ سند میں غرابت ہویعنی اصلِ سند میں تو راوی کثیر ہوں لیکن اثناءسند میں کوئی راوی اکیلا رہ جائے۔
مثال:
’’ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ دَخَلَ مَکَّۃَ وَعَلٰی رَأْسِہٖ الْمِغْفَرُ۔ ‘‘ ترجمہ:نبیصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ مکہ میں داخل ہوئے اس حال میں کہ آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے سر اقدس پر خَود تھا۔اس حدیث کے درمیانِ سند میں امام مالک، امام زہری سے روایت کرنے میں منفرد ہیں ۔
نوٹ:
(i) فرد مطلق اور فرد نسبی خبر غریب کی قسمیں ہیں اور خبر غریب کا حکم گذرچکا ہے لہذا اعادہ کی ضرورت نہیں ۔ (ii) فرد کا اکثر اطلاق فرد مطلق پر اور غریب کا اکثر اطلاق فرد نسبی پر ہوتاہے۔
٭…٭…٭…٭
سوال نمبر (1) :فرد مطلق وفرد نسبی کس حدیث کی اقسام ہیں ؟
سوال نمبر (2) :فرد مطلق وفرد نسبی کی طرف حدیث کی تقسیم کس اعتبار سے کی گئی ہے؟
سوال نمبر (3) :فرد مطلق کی تعریف مثال اور حکم بیان کریں ۔
سوال نمبر (4) :فرد نسبی کی تعریف مثال اور حکم بیان کریں ۔
٭…٭…٭…٭…٭…٭
{…قابلِ استدلال ہونے یا نہ ہونے کے اعتبار سے خبر واحد کی اقسام…}
یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ ہر خبر قابل استدلال نہیں ہوتی بلکہ بعض اخبار سے استدلال کیا جاسکتاہے اوربعض میں یہ صلاحیت نہیں ہوتی لہذا اس اعتبار سے خبر واحد کی اقسام یہ ہیں : (۱) خبر مقبول (۲) خبر مردود
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع