30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سند ومتن، قبول ورد کے اعتبار سے۔
صحیح وغیر صحیح احادیث کی پہچان۔
’’ الوسیط ‘‘ میں ہے اس علم کو حاصل کرنا فرض کفایہ ہے اگر ساری امت میں اس کا عالم نہ پایاجائے توساری امت گنہگار ہوگی۔
کلاماللہ کے بعد یہ علم تمام علوم سے اشرف وافضل ہے۔
حدیث کی درج ذیل گیارہ اعتبارات سے تقسیمات کی گئی ہیں ۔
(۱) …کثرت وقلتِ طرق کے اعتبارسے خبر کی اقسام:
متواتر، مشہور ، عزیز، غریب
(۲) …غرابتِ سند کے اعتبار سے خبر غریب کی اقسام:
فرد مطلق، فرد نسبی
(۳) …قابلِ استدلال ہونے یا نہ ہونے کے اعتبارسے خبر واحد کی اقسام:
مقبول ، مردود
(۴) …صفاتِ راوی کے اعتبار سے خبر مقبول کی اقسام:
صحیح لذاتہ، صحیح لغیرہ، حسن لذاتہ، حسن لغیرہ
(۵) …دوراویوں کے درمیان الفاظِ حدیث میں اختلاف کی وجہ سے خبر کی اقسام: محفوظ ، شاذ، معروف، منکر
(۶) …دوراویوں کے درمیان الفاظ ِحدیث میں موافقت کے اعتبار سے فرد نسبی کی اقسام: متابِع، متابَع، شاہد
(۷) …خبرِ مقبول کے معارضہ سے سلامت ہونے یا نہ ہونے کے اعتبار سے اس کی اقسام: محکم، مختلف الحدیث، ناسخ، منسوخ
(۸) …سند میں سقوط ِراوی کے اعتبار سے خبر مردود کی اقسام:
معلق ، مرسل، معضل، منقطع، مدلس
(۹) …راوی میں طعن کے اعتبار سے خبر مردود کی اقسام:
موضوع، متروک، منکر ، معلل
(۱۰) …راوی کی طرف سے حدیث میں اضافہ یاتغیر وتبدل کرنے کے اعتبار سے حدیث کی اقسام:
مدرج السند، مدرج المتن، مقلوب،
مزید فی متصل الاسانید، مضطرب، مصحف ومحرف
(۱۱) …مدارومصدر کے اعتبار سے حدیث کی اقسام:
حدیث ِقدسی ، حدیث ِمرفوع، حدیث ِموقوف ، حدیث ِمقطوع
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع