دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Nekiyan Chupao | نیکیاں چھپاؤ

book_icon
نیکیاں چھپاؤ

انسان کے دل میں اپنی نیکیوں کے اِظہار کی خواہش پیدا ہوتی ہے تو  وہ لوگوں  کو  اپنے نیک اَعمال بتا کر ، نیک نامی کی داد پا کر تکبر ، حُبِّ جاہ اور رِیاکاری کی تباہ کاری میں جا گرتا ہے۔ اس لیے جب بھی کوئی نیک عمل کرنے کی سعادت نصیب ہو تو اس نیک عمل کو کر لینے کے  بعد پوشیدہ رکھنے ہی میں عافیت ہے کہ دِکھاوے  وغیرہ  کی نحوست سے  نیکیاں برباد ہو جاتی ہیں۔ اس لحاظ سے اپنے نیک اَعمال کو پوشیدہ رکھنا اَعمال بجا لانے سے زیادہ مشکل ہے جیسا کہ حضرتِ سیِّدُنا ابودَرداءرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ نبیٔ مکرَّمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ معظَّم ہے : بے شک عمل کر کے اسے ریاکاری سے بچانا عمل کرنے سے زیادہ مشکل ہے اور آدمی کوئی عمل کرتا ہے تو اس کے لیے ایسا نیک عمل لکھ دیا جاتا ہے جو تنہائی ميں  کيا  گيا ہوتا ہے اور اس کے لیے ستّر گنا ثواب بڑھا ديا جاتا ہے۔ پھر شيطان اس کے ساتھ لگا رہتاہے(اوراسے  اُکساتا رہتا ہے ) يہاں تک کہ  آدمی اس عمل کا لوگوں کے سامنے ذِکر کر کے اسے ظاہر کر دیتا ہے تو اب اس کے لیے یہ عمل(مخفی کےبجائے) عَلانیہ لکھ ديا جاتا ہے اور اَجر میں ستّر گنا اضافہ مٹا دیا جاتا ہے۔ شیطان پھر اس کے ساتھ لگا رہتا ہے يہاں تک کہ وہ دوسری مرتبہ لوگوں کے سامنے اس عمل کا  ذِکر کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ لوگ بھی اس کا تذکرہ کر یں  اور اس عمل پر اس کی تعريف کی جائے تو اسے عَلانيہ سے بھی مٹا کر رياکاری میں لکھ ديا جاتا ہے۔ پس بندہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے  ڈرے ، اپنے دين کی حفاظت کرے اور بے شک رِياکاری شرک(اصغر) ہے۔ ([1])

حضرتِسَیِّدُنا علّامہ عبدالغنی نابلسیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِیفرماتے ہیں : جب رِیا و اِخلاص میں سے ہرایک میں شیطانی چالیں اور دھوکہ بازیاں ہيں تو تجھے بیدار رہنا لازم ہے۔ پس !اگر تجھے پتا نہ چلے کہ تو مخلص ہے یا رِیا کار تو پھر تجھے اپنے نیک اَعمال چھپانا ہی بہتر ہے کہ اس میں تیرے لیے کسی قسم کا نقصان نہیں۔ ([2])

بنا دے مجھ کو الٰہی خلوص کا پیکر

                 قریب آئے نہ میرے کبھی رِیا یارب    (وسائلِ بخشش)

عَلانیہ عبادت افضل ہے یا پوشیدہ؟

عرض : عَلانیہ عبادت افضل ہے یا پوشیدہ؟نیز افضل ہونے کی وجہ کیا  ہے؟

اِرشاد : عبادات میں عَلانیہ یا پوشیدہکے افضل ہونے کے اعتبار سے متعدد صورتیں ہیں جن کا دارومدار نیّت پر ہے۔ حضرتِ سیِّدُنا علّامہ علاؤ الدین علی بن محمد بغدادیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْہَادِی فرماتے ہیں : اس میں عُلَماء کا اختلاف ہے کہ عبادات میں اِظہار افضل ہے یا اِخفا۔ بعض کہتے ہیں کہ طاعات و عبادات میں اِخفا افضل ہے کیونکہ  اس میں  رِیا سے  حفاظت ہےاور بعض کہتے ہیں کہ عبادات میں اِظہار افضل ہے تاکہ دوسرے اس کی پیروی کر کے اس جیسا عمل کریں۔ حضرتِ سَیِّدُنا شیخ محمد بن عبدالحکیم  ترمذیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی  اس میں  درمیانی صورت اِختیار کرتے ہوئے فرماتے ہیں : اگر آدمی کو اپنے نفس پر رِیا کا اندیشہ  ہو تو



[1]   الترغیب والترھیب ،المقدمة ،الترهیب  من الریاء...الخ ، ۱ / ۴۷ ، حدیث : ۵۶

[2]   حدیقة  ندیة ،المبحث السادس  من المباحث  السبعة ...الخ  ، ۱ / ۵۱۷  ملخصاً

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن