دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Nekiyan Chupao | نیکیاں چھپاؤ

book_icon
نیکیاں چھپاؤ

سے  روکنے کی  اِستطاعت نہ ہو توکم از کم  دل میں اس فعل کو ضَرور بُرا جانیے کہ ہادیٔ راہِ نجات ، سرورِ کائناتصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرمایا : جب تم میں سے کوئی کسی بُرائی کو دیکھے تو اُسے چاہیے کہ اُس بُرائی کو اپنے ہاتھ سے بدل دے اور جواپنے ہاتھ سے بدلنے کی اِستِطاعت (یعنی قوت)نہ رکھے اُسے چاہیے کہ اپنی زَبان سے بدل دے اور جو اپنی زَبان سے بدلنے کی بھی اِستِطاعت نہ رکھے اُسے چاہیے کہ اپنے دل میں بُرا جانے اوریہ ایمان کا سب سے  کمزور دَرجہ ہے۔([1])

فقۂ حنفی کی مشہورومعروف کتاب عالمگیری میں ہے : اَمربالمعروف کی کئی صورتیں ہیں : (1) اگر غالب گمان یہ ہے کہ یہ ان سے کہے گا تو وہ اس کی بات مان لیں گےاور بُری بات سے باز آجائیں گےتو اَمر بالمعروف (نیکی کا حکم کرنا) واجب ہے اس کو باز رہنا جائز نہیں۔ (2) اگر گمان غالب یہ ہے کہ وہ طرح طرح کی تہمت باندھیں گے اور گالیاں دیں گے تو (امر بالمعروف کا)  ترک کرنا افضل ہے۔ (3)اگر یہ معلوم ہے کہ وہ اسے ماریں گے اور یہ صبر نہ کر سکے گا یا اس کی وجہ سے فتنہ و فساد پیدا ہوگا آپس میں لڑائی ٹھن جائے گی  تو جب بھی(امر بالمعروف)چھوڑنا افضل ہے۔ (4)اگرمعلوم ہو کہ وہ اسے ماریں گے تو صبر کرلے گا اور کسی کے آگے شکایت نہیں کرے گا تو ان لوگوں کو برے کام سے منع کرے اور یہ شخص مجاہد ہے۔ (5) اگر معلوم ہے کہ وہ مانیں گے نہیں مگر نہ ماریں گے اورنہ گالیاں دیں گے تو اسے اختیار ہے اور افضل یہ ہے کہ امر کرے۔ (۶) اگر اندیشہ ہے کہ ان لوگوں کو امربالمعروف کریگا تو قتل کر ڈالیں گے اور یہ جانتے ہوئے اس نے کیا اور ان لوگوں نے مار ہی ڈالا تو یہ شہید ہوا۔([2])

اگر  کوئی  سمجھانے کے باوجود  نہیں مانتا تو اسےاپنے حال پر چھوڑ دیجیے ، اس کی پوشیدہ  بُرائی کا چرچا نہ کیجیے کہ بُری بات کا چرچا کرنا اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ  پسند نہیں فرماتا چُنانچہ پارہ 6 سورۃُ النساء کی آیت نمبر148میں اِرشادِ رَبُّ العباد ہے :

لَا یُحِبُّ اللّٰهُ الْجَهْرَ بِالسُّوْٓءِ مِنَ الْقَوْلِ اِلَّا مَنْ ظُلِمَؕ-وَ كَانَ اللّٰهُ سَمِیْعًا عَلِیْمًا(۱۴۸)

ترجمۂ کنز الایمان:اللہ پسند نہیں کرتا بُری بات کا اعلان کرنا  مگر مظلوم سے اور اللہ سنتا جانتا ہے۔

اِس آیتِ کریمہ کے تحت تفسیرِ خازن میں ہے : عُلَما فرماتے ہیں : لوگوں کے پوشیدہ اَحوال  کا ظاہرکرناجائزنہیں کیونکہ یہ  لوگوں کے اس شخص کی  غیبت میں اور خود اس شخص کےتہمت میں مبتلا ہونے  کا سبب ہےلیکن مظلوم کے لیے جائزہے کہ وہ ظالم کے ظلم کو بیان کرے پس وہ چور یا غاصِب کے بارے میں یہ کہہ سکتا ہے کہ اس نے میرا مال چُرایا یا غصب کیا وغیرہ۔ ([3]) البتہ بعض عیوب ایسے ہوتے ہیں جن کا بیان کرنا جائز ہوتا ہے جیسا کہ دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ1197 صَفحات پر مشتمل کتاب ، ’’بہارِ شریعت‘‘جلد سِوُم صَفْحَہ178پر ہے : حدیث کے راویوں اور مقدّمے(CASE) کے گواہوں اور مصنفین پر جرح کرنا اور ان کے عُیُوب بیان کرنا جائز ہے اگر راویوں کی خرابیاں بیان نہ کی جائیں تو حدیثِ صحیح اور غیرِ صحیح میں امتیاز نہ ہو سکے گا۔ اسی طرح مصنفین کے حالات نہ بیان کیے جائیں تو کُتبِ مُعتَمدہ وغیرِمُعتَمدہ(یعنی قابلِ اعتماد وناقابلِ اعتماد کتابوں)میں فرق نہ



[1]   مُسلِم،کتاب الایمان،باب بیان کون النھی عن المنکر...الخ ، ص۴۴ ، حدیث : ۴۹

[2]   فتاویٰ  ھندیة ،کتاب الکراھیة ،الباب السابع  عشر...الخ ، ۵ / ۳۵۲-۳۵۳

[3]   تفسيرِخازن ، پ۶ ، النسآء ، تحت الآية : ۱۴۸ ، ۱ / ۴۴۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن