دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Nekiyan Chupao | نیکیاں چھپاؤ

book_icon
نیکیاں چھپاؤ

پوشیدہ اَعمال  بیان کرنا کہ اگر ان میں کوئی غَلَطی یا کوتاہی ہوتو یہ اِصلاح فرما دیں گے ، نیز  میرے ان اَعمال پر خوش ہو کر بارگاہِ الٰہی میں اِستقامت  اور ان  کی مقبولیت کی دُعا فرما دیں گےیا میراان کے سامنے کسی نیک عمل مثلاً  مَدَنی اِنعامات پر عمل اور مَدَنی قافلے میں سفر وغیرہ  کا ذکر کرنا دوسروں کی ترغیب کا سامان ہوگا تویہ جائزہےچُنانچہ مُفَسِّرِ شَہِیر ، حکیم الامَّت حضرتِ مفتی احمد یار خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان فرماتے ہیں : اُمّتی کا نبی سے ، مُريد کا شيخ سے ، شاگرد کا استاد سے اپنی خُفيہ نيکياں بیان کرنا رِيا نہيں بلکہ ان کی دُعا لے کر زيادہ قابلِ قبول بنانا ہے۔ ([1])

ترغیب یا تحدیثِ نعمت کے لیے نیکیوں کا اِظہار

عرض : کیا ہر ایک کو تحدیثِ نعمت اور دوسروں کو ترغیب دینے کے لیے نیکیوں  کو  ظاہر کرنے کی اجازت ہے؟

اِرشاد : تحدیث ِ نعمت (یعنی نعمت کا چرچا کرنے )اور دوسروں کو رَغبت دِلانے کی نیّت سے نیک عمل کا اِظہار تو  کیا جا سکتا ہے مگر تحدیثِ نعمت یا دوسروں کی رغبت کے لیے اپنا پوشیدہ عمل ظاہر کرنے سے پہلے خوب اچھی طرح غور کر لینا چاہیے  کہ کہیں یہ شیطان کی چال تو نہیں کیونکہ شیطان بڑا ہوشیار اور مکّار ہے ، ہوسکتاہے کہ  وہ تحدیث ِ نعمت اور دوسروں کی  رغبت  کا وسوسہ دِلا کر  رِیاکاری کی تباہ کاری میں مبتلا کردے لہٰذا ہر ایک کو  تحدیثِ نعمت کے طور پر اپنے اعمال کے اِظہار کی اجازت نہیں ، صرف وہی لوگ تحدیثِ نعمت کے طور پراپنے اَعمال ظاہر کرسکتے ہیں جو اس کے اَہل ہوں ، اس مسئلے کی باریکیوں کو جانتے ہوں اورجن کے اَقوال واَفعال کی پیروی کی جاتی ہو تاکہ مخلوق کو ان کے عمل سے رغبت ملے۔ اگر عام لوگ   تحدیثِ نعمت یا ترغیب کی نیت سے اپنے عمل کو ظاہر کرنے جائیں گے تو مخلوق کا فائدہ ہونا تو دَرْکنار کہیں  خود نُمائی اور تکبر وغیرہ کا شکار ہوکر اپنی نیکیوں پر  ہی پانی نہ پھیر دیں۔

نفسِ بدکار نے دل پر یہ قیامت توڑی

                  عملِ نیک کیا بھی تو چھپانے نہ دیا        (سامانِ بخشش)

نیکیوں اور خوبیوں کے اِظہار كی چند مثالیں

عرض :  عام طورپراپنی نیکیوں اور  خوبیوں کا اِظہار کس طرح کیا جاتا ہے؟

اِرشاد : آج کل ہمارے مُعاشرے میں خودسِتائی ، تکبر اور رِیاکاری وغیرہ  کے باطنی اَمْراض عام ہوتے چلے جارہے ہیں۔ اکثر لوگوں  کو اپنی تعریف اور خوبیاں بیان کرنے کا شوق ہوتا ہے ، جب تک اپنے نام کے ساتھ کوئی شناخت ظاہر نہ کریں تو اس وقت تک انہیں  چین نہیں آتا ۔ لوگ  بِلاوجہ اپنے فضائل بیان کرتے نہیں تھکتے ، مثلاًاگر کوئی حج کی سعادت سے مشرّف ہوچکاہے تو حج کرتے ہی بڑے فخر سےاپنے  نام کے ساتھ حاجی کا ٹائٹل لگا دیتا ہے۔ بَبانگِ دُہُل اپنے حج وعمرہ  کی تعداد بیان کی جاتی ہے  کہ “ میں ہر سال حج کی سعادت پاتا ہوں ، اب تک اتنے حج وعمرہ کی سعادت مل چکی ہے وغیرہ “ سفرِ حج اور سفرِ مدینہ کے واقعات بیان کیے جاتے ہیں۔ ان سب باتوں میں درپردہ اپنی فضیلت اور تعریف  ہو رہی ہوتی ہے کہ یہ جناب اِس اِس سعادت سے مُشرّف ہو چکے ہیں۔ رہی بات بُزرگوں کے حج کی



[1]   مِرآۃ المناجیح ، ۳ / ۹۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن