30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اِس حديثِ پاک کے تحت حضرتِ سیِّدُنا علّامہ علی قاریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْبَارِی فرماتے ہیں : اے ابوہریرہ(رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ)!اللهتعالیٰ تم پر رحم فرمائے ، تمہارے ليے دو اَجر ہیں : ایک پوشیدہ عمل کا تمہارے اخلاص کی بدولت اور دوسرا عَلانیہ عمل کا تمہاری اس عمل ميں پیروی کیے جانے کی وجہ سے یا تمہاری عبادت پر خوشی اور اس کے تم سے ظاہر ہونے کی وجہ سے۔ یہ بھی کہاگیاہے کہ اس سے مراد یہ ہے کہ عمل کےظاہر ہوجانے پر اس اُمّید سے خوش ہونا کہ جس نے اسے یہ عمل کرتے دیکھا ہے وہ بھی اسی کی مِثل عمل کرے گا تو اس کے لیے بھی اس عمل کرنے والے کے برابر اجرہوگا ، یہی معنیٰ آپعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے اس فرمانِ عالیشان کا ہے : جوکوئی اچھا طریقہ ایجاد کرےتو اس کے لیے اس کا اَجر ہے اور اس پرعمل کرنے والوں کا بھی اجر ہے۔ ([1]) اورظاہر ہے کہ اس کا خوش ہونا طبعی طور پر ہے جو کہ شريعت کے مطابق بھی ہے یعنی اسے یہ بات پسند ہے کہ کوئی اسے اچھی حالت میں دیکھے اور یہ بات ناپسند ہے کہ کوئی اسےبری حالت میں دیکھے ، قطع نظر اس کے کہ اس کایہ عمل ریاکاری اور عجب پسندی کے لیے ہوتو اس كی یہ حالت سرکارِ عالی وقار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے اس فرمانِ عالیشان کے موافق ہے کہ جسے اس کی نیکی خوش کرے اور بُرائی رنجیدہ كرے تو وہ مومن ہے۔ ([2]) اللہ عَزَّوَجَلَّ نے فرمایا :
) قُلْ بِفَضْلِ اللّٰهِ وَ بِرَحْمَتِهٖ فَبِذٰلِكَ فَلْیَفْرَحُوْاؕ-هُوَ خَیْرٌ مِّمَّا یَجْمَعُوْنَ(۵۸) ((پ ۱۱ ، یونس : ۵۸)
ترجمۂ کنزالایمان: “ تم فرماؤ الله ہی کے فضل اور اسی کی رحمت اور اسی پر چاہئے کہ خوشی کریں وہ ان کے سب دھن دولت سے بہتر ہے۔ “
پس مومن اَعمال کی توفیق ملنے پر اس طرح خوش ہوتا ہے جیسے غیر مومن کثرتِ مال پر خوش ہوتاہے ۔ ([3])
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بدقسمتی سے آج ہمارا اپنی نیکیاں چھپانے کا ذہن ہی نہیں۔ خود نُمائی اور حُبِّ جاہ کی آفت اس قدر عام ہو چکی ہے کہ جب تک کسی کو اپنی نیکیاں بتا کر خوب داد وتحسین وصول نہ کر لیں تشفّی (تسلّی) ہی نہیں ہوتی اور اگر خوش قسمتی سے کوئی عمل پوشیدہ طور پرکربھی لیں اور وہ کسی پر ظاہر ہو جائے تو اپنے کارنامے پر خوشی اور فخر سے پھولے نہیں سماتے جبکہ بعض بُزرگانِ دینرَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِیْن ایسے بھی گزرے ہیں جو بارگاہِ الٰہی میں اپنی اوراپنے اعمال کے پوشیدہ رہنے کی دُعائیں کیاکرتے تھے اور ریاکاری کی تباہ کاریوں سے بچنے کے خوف کا یہ عالَم تھا کہ اگر ان کی عبادت لوگوں پر ظاہر ہوجاتی تو وہ دنیا میں رہنا ہی گوارا نہ کرتے چُنانچِہ
شُہرت کے بعدمیں زندہ رہنا نہیں چاہتا
حضرتِ سَیِّدُنا علّامہ یافعیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی “ روض الریاحین “ میں نقل کرتے ہیں : ایک بُزرگرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ یہ دُعا مانگا کرتے تھے کہ “ یااللہ عَزَّ وَجَلَّ!مجھے اپنے فضل وکرم سے خوب نواز مگر مجھے لوگوں میں غیر معروف رکھ کہ لوگ مجھے نہ پہچانیں۔ “ ایک رات وہ نماز میں گریہ وزاری فرما رہے تھے توکچھ لوگوں نے دیکھا کہ ان کے سر پر ایک نورانی قندیل روشن ہے جس کی روشنی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع