عہدہ یا منصب طلب کرنا کیسا؟
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Nekiyan Chupao | نیکیاں چھپاؤ

book_icon
نیکیاں چھپاؤ

میں نے کچھ لوگوں کی صحبت اختیارکی اور ان کے دلوں میں حکمت کی ایسی باتیں گزرتی تھیں کہ اگر وہ انہیں زبان پر لاتے تو ان کو اور ان کے ساتھیوں کو نفع دیتیں مگر انہوں نے شُہرت کے خوف سے ان باتوں کو ظاہر نہیں کیا اوران میں سے کوئی ایک راستے میں اَذِیّت دینے والی چیز دیکھتا تو اس کو صِرف اس لیے نہ ہٹاتا  کہ کہیں شُہرت نہ ہو جائے۔ ([1])

خواہ دولت نہ دے کوئی ثَروَت نہ دے

چاہے عزّت نہ دے کوئی شُہرت نہ دے

تختِ شاہی نہ دے اور حکومت نہ دے

                       تُجھ سے عطارؔ تیرا طلب گار ہے           (وسائلِ بخشش)

بزرگانِ دِین کی شہرت کی وجہ

عرض : ہمارے بزرگانِ دِینرَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِیْن جب  سراپا اخلاص تھے ، شہرت سے بچتے تھے تو پھر ان کے نیک اَعمال اور ان کی وِلایت کی شہرت کیسے ہوئی ؟  

اِرشاد : بزرگانِ دِینرَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِیْن اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رضا کے لیے عمل کرتے ، اپنے اَعمال کو لوگوں سے پوشیدہ رکھتے اور شہرت سے بچتے تھے۔ رہی بات ان کی شہرت کی تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ   مخلصین کے اَعمال کو لوگوں پر خود  ظاہر فرما دیتا ہے اور ان کی محبت لوگوں کے دلوں میں  ڈال دی جاتی ہے اور ان کی مقبولیت کو پھیلادیاجاتاہے۔ حدیثِ پاک میں ہے : اگر تم میں سے کوئی شخص  ایسی سخت چٹان میں کوئی عمل کرے جس کا نہ تو کوئی دروازہ ہو اور نہ ہی روشندان ، تب بھی اس کا عمل ظاہر ہو جائے گا اور جو ہوناہے وہ ہو کر رہے گا۔([2])

اِس حدیثِ پاک کے تحت مُفَسِّرِ شَہِیر ، حکیمُ الاُمَّت حضرتِ مفتی احمد یار خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّانفرماتے ہیں : اس فرمانِ عالی کا مقصد یہ ہے کہ تم رِیا کرکے اپنے ثواب کیوں برباد کرتے ہو؟ تم اِخلاص سے نیکیاں کرو خُفیہ کرو اللہ تعالیٰ تمہاری نیکیاں خود بخود لوگوں کو بتادے گا ، لوگوں کے دل تمہیں نیک ماننے لگیں گے ، یہ نہایت ہی مُجَرَّب ہے۔ بعض لوگ خُفیہ تہجد پڑھتے ہیں لوگ خواہ مخواہ انہیں تہجد خواں کہنے لگتے ہیں ، تہجد بلکہ ہر نیکی کا نور چہرے پر نَمُودار ہوجاتا ہے جس کا دن رات مُشاہَدہ ہورہا ہے۔ لوگ حضور غوثِ پاک ، خواجہ اجمیری(رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِمَا)کو ولی کہتے ہیں کیونکہ رب تعالیٰ کہلوا  رہا ہے یہ ہے اِس فرمانِ عالی کا ظہور۔ ([3])

عہدہ  یا منصب طلب کرنا کیسا؟

عرض : اپنی نیک نامی کا اِظہار کر  کے کوئی عہدہ  یا منصب طلب  کرنا کیسا ہے ؟ نیز تنظیمی ذمہ داری طلب کرنا کیسا ہے ؟

اِرشاد : کو ئی شخص  کسی منصب کا اَہل ہو اور اس کے علاوہ کوئی دوسرا اَہل نہ ہو تو اُس کا  اِس نیت سےاپنی نیک نامی کا اِظہار کر کے عہدہ ومنصب   طلب کرنا کہ وہ اَحکامِ الٰہیہ قائم کر سکے تو ایسے شخص   کے لیے منصب طلب کرنا  نہ صرف جائز  بلکہ کئی صورتوں



[1]   احیاءُ العلوم،کتاب ذم الجاہ  والریاء ،الشطر الثانی  من الکتاب...الخ، بیان  ذم الریاء ، ۳ / ۳۶۴

[2]   مسندِ امام  احمد ،مسند ابی  سعید  خدری  ، ۴ / ۵۷ ، حدیث : ۱۱۲۳۰

[3]   مِرْآۃُ المناجیح ، ۷ / ۱۴۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن