دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Nekiyan Chupao | نیکیاں چھپاؤ

book_icon
نیکیاں چھپاؤ

تک اللہ تعالیٰ کی عبادت کی۔ فِرِشتے  اُس کے اَعمال لے کر آسمانوں پر جاتے اور وہ  قَبول نہ کیے جاتے۔ فِرِشتوں نے عرض کی : ’’اے ہمارے پَروَردگار !تیری عزّت کی قسم ! ہم نے تیری طرف صحیح (اَعمال) اُٹھائے ہیں۔ ‘‘اللہ  عَزَّوَجَلَّ فرماتا ہے : اے میرے فِرِشتو ! تم نے سچ کہا ، مگر (عبادت میں اُس کی نیّت بُری ہوتی ہے)وہ چاہتا ہے کہ اِس  کا مقام(سب کو) معلوم ہوجائے(یعنی رِیا وشہرت کا طلبگار ہے)۔ ([1])

ایک  حرف کا ثواب جاتا رہا

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے کہ نیک اَعمال کے ذریعے اپنی شہرت طلب کرنے والے کے  چالیس سال کے نیک اَعمال اَ کارَت ہو گئے۔ لرز جائیے اور خدائے علیم وخبیرعَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں سچی توبہ کرتے ہوئے  اپنے اَعمال کو زیورِ اِخلاص سے مُزین کرنے کی کوشش کیجیے ۔ یاد رکھیے! اگر کسی نے اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ کی رضا کے لیے عمل شروع کیا پھر دَورانِ عمل  اگر اس میں ریاکاری آ گئی تو جس قدر رِیاکاری ہوئی اُسی قدر  ثواب  سے محرومی ہے اس ضِمن میں ایک حِکایت مُلاحَظہ کیجیے چنانچہ تفسیرِ روح البیان میں ہے : ایک بُزرگرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں : میرا گھر راستے میں تھا ایک رات میں نے سحری کے وقت اٹھ کر گھرکے بالاخانے میں سورۂ  طہٰ  کی تلاوت کی ،  جب میں نے اس سورت  کو ختم کیا  تو تھوڑی دیر کے لیے وہیں سو گیا۔ خواب میں مَیں نے  آسمان سے  ایک شخص کو اُترتے دیکھا کہ  اس کے ہاتھ میں ایک صحیفہ ہے ، اس نے وہ صحیفہ میرے سامنے کھولا تو اس میں سورۂ طہٰ تھی اور ہر حرف کے نیچے دس دس  نیکیاں لکھی ہوئی تھی سوائے ایک حرف  کے۔ میں نے اس حرف کو دیکھا کہ وہ اپنی جگہ سے مِٹا ہوا ہے اور اس کے نیچے کوئی نیکی بھی  دَرج نہیں ، میں نے کہا : اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ کی قسم! میں نے یہ حرف بھی  پڑھا تھا لیکن اس حرف کا نہ مجھے ثواب ملا ہے اور نہ ہی یہ حرف نامۂ اعمال میں لکھا گیا  ہے۔ تو اس  شخص نے کہا کہ تو نے سچ کہا ، تو نے اس حرف کو پڑھا ہے اور ہم نے  اسے لکھا بھی تھا مگر ہم نے عرش سے ایک  مُنادی کو نِدا کرتے سنا کہ اس حرف کو مِٹا دو اور اس کا ثواب بھی ختم کر دو  تو ہم نے اس کو مِٹا دیا ۔ وہ بُزرگ  کہتے ہیں کہ میں خواب میں رونے  لگا اور کہنے لگا کہ تم نے یہ مُعامَلہ کیوں  کیا؟ تو اس شخص نے کہا : دَورانِ تلاوت تیرے سامنے سے ایک شخص  کا گزر ہوا اور تو نے اس کو  سُنانے کے لیے یہ حرف  زور  سے  پڑھا تھا   اس لیے اس کا ثواب جا تا رہا۔ ([2])

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اپنے اَعمال لوگوں کو دِکھانے ، سنانے اور شہرت پانے کی خواہش دل سے یکسر نکال دیجیے کہ اس خصلتِ بد کی وجہ سے  نیک  اَعمال میں ثواب سے محرومی کے ساتھ ساتھ دین وایمان کی تباہی اور دو جہاں میں ذِلّت و رُسوائی کا بھی اندیشہ ہے۔ حضرتِ  سَیِّدُنا بشرعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ الْاَکْبَر فرماتے ہیں : میں کسی ایسے شخص کو نہیں جانتا جو شہرت چاہتا ہو اور اس کا دین تباہ اور وہ خود ذَلیل و رُسوا نہ ہوا ہو۔([3]) یہی وجہ ہے کہ ہمارے بُزرگانِ دینرَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِیْن اپنی شہرت کے خوف سے بَہُت سی حِکمت بھری ، نصیحت آموز اورنفع بخش باتیں بھی اپنی زبان پر نہ لاتے تھے جیسا کہ حضرتِ سَیِّدُنا حسن بصریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں :



[1]   قوتُ القلوب ،کتاب الزکوة ،الباب السابع  والثلاثون ، ۲ / ۳۰۴

[2]   روح البیان ،پ۱۰ ، اَلانفال ،تحت الآیة : ۴۷ ، ۳ / ۳۵۵

[3]   احیاءُ العلوم،کتاب  ذم الجاہ  والریاء ،الشطر الاوّل فی حب الجاہ و الشھرة ،بیان ذم الشھرة  وانتشار الصیت  ، ۳ / ۳۴۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن