30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تکبر کے طور پر جو لباس ہو وہ ممنوع ہے ، تکبر ہے یا نہیں اس کی شناخت یوں کرے کہ ان کپڑوں کے پہننے سے پہلے اپنی جو حالت پاتا تھا اگر پہننے کے بعد بھی وہی حالت ہے تو معلوم ہوا کہ ان کپڑوں سے تکبر پیدا نہیں ہوا۔ اگر وہ حالت اب باقی نہیں رہی تو تکبر آگیا لہٰذا ایسے کپڑے سے بچے کہ تکبر بہت بُری صفت ہے۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! معلوم ہواکہ اچھا اور عمدہ لباس پہننے میں کوئی حرج نہیں جبکہ کوئی بُری نیت نہ ہو لہٰذا جب بھی اچھا اور عمدہ لباس پہنیں تو بُری نیت سے بچتے ہوئے کوئی نہ کوئی اچھی نیت ضرور کرلیجیے تاکہ یہ لباس پہننا بھی کارِ ثواب بن جائے ، مثلاً یہ نیت کر لیجیےکہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کو یہ پسند ہے کہ اس کی نعمت کا اثربندے پر ظاہر ہو اس لیے میں اچھا اور عمدہ لباس پہن رہا ہوں ، ایسے ہی جُمعہ ، عیدین یا کسی اور خاص دینی موقع پر پہنتے وقت ان دنوں کی عظمت اور شَعائرِ اسلام کی تعظیم کی نیت کر لیجیے۔
لباس سنَّتوں سے مُزین رہے اور
عِمامہ ہو سر پر سجا یاالٰہی (وسائلِ بخشش)
خوشبو لگانے میں اچھی نیت کی صورت
عرض : خوشبو لگانا کیساہے؟نیزخوشبولگاتے وقت اچھی نیت کیسے کی جائے؟
اِرشاد : خوشبو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی نعمتوں میں سے ایک بَہُت ہی پیاری نعمت ہے لہٰذااچھی نیت سے اس کا استعمال کیا جائے ۔ یاد رکھیے! بغیر کسی نیت کے اِس کا استِعمال مُباح(یعنی نہ ثواب نہ گناہ)ہے مگر اچھی اچھی نیتوں سے یہ مُباح کام بھی اجرو ثواب کا ذریعہ بن سکتا ہے جیسا کہ مُحَقِّق عَلَی الْاِطْلَاق ، شیخ عبدُالحق مُحَدِّث دِہلویعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی لکھتے ہیں : مُباح کاموں میں بھی اچّھی نیّت کرنے سے ثواب ملے گا ، مَثَلًا خوشبو لگانے میں اِتّباعِ سنّت ، تعظیمِ مسجِد ، فَرحَتِ دِماغ (دِماغ کی تازگی)اور اپنے مسلمان بھائیوں سے ناپسندیدہ بُو دُور کرنے کی نیّتیں ہوں تو ہر نیّت کا الگ ثواب ملے گا۔([1])
خوشبو لگانے سے قبل اپنے آپ کو ریاکاری سے بچانے اور اخلاص پانے کے لیے حسبِ حال اچھی اچھی نیتیں کر لیجیے بالخصوص اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رضا اور اِتّباعِ سنَّت کی نیت ضرور ہونی چاہیے۔ اس کے علاوہ یہ نیتیں بھی کی جا سکتی ہیں مَثَلًا بِسْمِ اللہ شریف پڑھ کر لگاؤں گا ، مُسلمانوں اور فرشتوں کوخُوشبو سے فَرحَت (یعنی خوشی وسُرور)پہنچاؤں گا ، خود سے بدبُو دُور کر کے مسلمانوں کو غیبت سے بچاؤں گا ، نَماز کے لیے زینت حاصِل کروں گا ، خوشبو سُونگھ کر دُرُود شریف پڑھوں گا ، خوشبو استِعمال کرنے کے بعد اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا شکر بجا لاتے ہوئے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کہوں گا وغیرہ وغیرہ۔
دُنیا پسند کرتی ہے عطرِ گُلاب کو
لیکن مجھے نبی کا پسینہ پسند ہے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع