دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Nekiyan Chupao | نیکیاں چھپاؤ

book_icon
نیکیاں چھپاؤ

گزشتہ ریاکاری کی نامقبول عبادات کے بارگاہِ الٰہی میں قبول ہونے اور ثواب ملنے کی اُمید ہے جیسا کہ مُفسّرِشہیر ، حکیمُ الامَّت حضرتِ مفتی احمد یار خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان فرماتے ہیں : رِیا سے عبادت ناجائز(یعنی باطل)نہیں ہو جاتی بلکہ نامقبول ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے اگر ریاکار آخر میں ریا سے توبہ کرے تو اس پر ریا کی عبادت کی قضا واجب نہیں بلکہ اس توبہ کی برکت سے گزشتہ نامقبول ریا کی عبادات بھی قبول ہو سکتی ہیں (اور چونکہ) مطلقاً ریا سے خالی ہونا بہت مشکل ہے(لہٰذا) کوئی شخص ریا کے اندیشے سے عبادات نہ چھوڑے بلکہ رِیا سے بچنے کی دُعا کرے۔ ([1]) بہرحال نیک اَعمال ترک نہ کیے جائیں بلکہ ان میں پائی جانے والی  بُرائیوں کو دُور کیا جائے جو اَجرو ثواب میں کمی یا محرومی کا باعث ہیں۔ اللہ  عَزَّوَجَلَّ ہمیں اِخلاص کے ساتھ  نیکیاں کرنے اور ان  پر اِستقامت پانے کی توفیق عطا فرمائے ،

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم۔  

عطا کر دے اِخلاص کی مجھ کو نعمت

                    نہ نزدیک آئے ریا یاالٰہی     (وسائلِ بخشش)

مصنفین وشُعراء کا نام وتخلص اِستعمال کرنا

عرض : مصنّفین و مؤلفین کا اپنی کُتُب پر نام لکھنا ، شُعراء  کا اپنے کلام میں تخلُّص استعمال کرنا کیسا ہے؟

اِرشاد : مصنف یا شاعِر کی شخصیت اگر اس قدر معروف  اور مُستند ہو چکی ہو کہ  لوگ کتاب یا کلام میں اس کا نام و تخلُّص([2]) دیکھ  کر ہی اسے لے لیں گے اور پڑھیں گے  تو اب دینی فوائد کے پیشِ نظر اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ  اپنا نام وتخلُّص استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں جیسے میرے آقااعلیٰ حضرت ، اِمامِ اَہلسنَّت مولانا شاہ امام احمد رضا خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنکی شخصیت  ہے  کہ آپ کا نام وتخلُّص جس کتاب یا کلام میں ہو اسے قبولیت کے بارہ چاند لگا دیتا ہےاور اگر آپ کا نام  و تخلُّص نکال دیا جائے تو شاید بہت سے لوگ نہ پڑھیں۔ ([3]) مصنف یا شاعِر اس مقام پر پہنچنے کے بعد بھی نام ڈالتے وقت ایک سو ایک بار اپنی نیت پر غور کرلے کہ  کہیں ایسا نہ ہو کہ عوام کا بھلا کرتے کرتے خود ریاکاری کے عَمیق گڑھے  میں جا پڑے۔ حدیثِ پاک میں ہے : لوگوں میں سب سے بڑا بدبخت وہ شخص ہے جو غیر کی دنیا کے لیے اپنی آخرت خراب کر دے۔ ([4])

اگر کوئی  مصنف یا شاعِر اس  قدر  مشہور ومعروف نہیں اور نہ ہی اس کے نام کے سبب کتاب لینے اور پڑھنے والوں  کی تعدادمیں  کوئی اضافہ ممکن ہے  تو  اسے خوب غور کر لینا چاہیے کہ کونسا جذبہ اسے نام و تخلُّص لکھنے پر اُبھار رہا ہے؟بغیر نام وتخلُّص کے کتاب و کلام



[1]   مِرآۃُ المناجیح  ، ۷ / ۱۲۷

[2]   تخلص کی تعریف : شاعر كا وه مختصر نام جووہ اپنےاَشعار میں استعمال کرتا ہے۔ (فيروزاللغات)

[3]   شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنَّت ، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرتِ علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائیدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی شخصیت  بھی ایسی ہے کہ آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا نام جس کتاب یا رسالے پر ہوتا ہے تو اسے قبولیت کے بارہ چاند لگا دیتا ہے ، لوگ اسے ہاتھوں ہاتھ لیتے اور اس کا مطالعہ کرتے ہیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ آپدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تحریر کردہ کتب و رَسائل پڑھ کر لاکھوں لاکھ  لوگوں کی زندگیوں میں مدنی اِنقلاب برپا ہو چکا ہے ۔ (شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ)

[4]   شُعب الایمان،باب فی اخلاص العمل  للّٰه   وترک الریاء ، ۵ / ۳۲۵ ، حدیث : ۶۹۳۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن