دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Nekiyan Chupao | نیکیاں چھپاؤ

book_icon
نیکیاں چھپاؤ

خبر کی بِشارت دینے پر آپ مجھ سے یہ نَذرانہ لے لیں ، یہ مُعامَلہ میرے اور اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کے درمیان ایک راز تھا اور آپ رسولُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے قاصِد ہیں۔ پھر وزیر نے مزید سو دِینار نکالے اور آپ سے کہا : یہ اِس  بِشارت یعنی خوشخبری کے سبب لے لیجیے کہ رسولُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو میرے ہر جُمُعَہ کی رات کے دُرُود کا علم ہے۔ پھر  اس نے سو دِینار اور نکالے اور کہا : یہ آپ کی اُس تھکاوٹ کے بدلے میں ہیں جو آپ کو ہماری طرف آتے ہوئے برداشت کرنا پڑی۔ پھر وزیر صاحِب یَکے بعد دِیگرے( نَومولود کے والِد کے لیے)سو سو دِینار نکالتے رہے حتّٰی کہ ہزار دِینار نکال لیے مگر اُس نے کہا : میں صِرْف اُتنے  لوں گا جن کا مجھے رسولُ اللہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حکم فرمایا ہے۔ ([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اِس حِکایت سے معلوم ہوا کہ  ہمارے پیارے سرکار ، مکے مدینے کے تاجدار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اللہ عَزَّوَجَلَّ کی عطا سے اپنے غُلاموں کے ظاہری اور پوشیدہ اَعمال سے خبردار  ہیں۔ تبھی تو خلیفہ کے وزیر علی بن عیسٰی کے  ’’پوشیدہ عمل‘‘ کے  بارے میں غیب کی خبر دیتے ہوئے اِرشاد فرمایا کہ “ اُسے جا کر میرا سلام کہنا اور یہ نشانی بتانا کہ تم جُمعہ کی رات مجھ پر ہزار مرتبہ دُرُود پڑھنے کے بعد سوتے ہو۔ اِس جُمعہ کی رات تم نے مجھ پر سات سو مرتبہ دُرُود پڑھا تھا کہ خلیفہ کا قاصِد آیا اور تمہیں  بُلا کر لے گیا۔ پھر  واپس آ کر تم نے مجھ پر دُرُود  پڑھا حتّٰی کہ تم نے ہزار مرتبہ دُرُود شریف مکمل کر لیا۔ “ یہ بھی معلوم ہوا کہ ہمارے پیارے آقا ، مکی  مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  اپنے غُلاموں کے ساتھ پیش آنے والی مُشکلات کو بعطائے  الٰہی جانتے اور انہیں  دُور بھی فرماتے ہیں جیسا کہ اس نَومولود کے والِد کی پریشانی جان کر دُور فرما دی ۔ میرے آقا اعلیٰ حضرت ، اِمامِ اَہلسنَّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن  کیا خوب اِرشاد فرماتے ہیں :

فریاد اُمتی جو کرے حالِ زار میں

ممکن نہیں کہ خیرِ بشر کو خبر نہ ہو

وَاﷲ وہ سُن لیں گے فریاد کو پہنچیں گے

                    اتنا بھی تو ہو کوئی جو آہ کرے دل سے    (حدائقِ بخشش)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                       صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

نیک اَعمال میں رضائے الٰہی کی نیت

عرض : اَعمالِ صالحہ  بجا لانے میں  کیا  نیت ہونی چاہیے؟

اِرشاد : جوبھی نیک عمل کیا جائے فقط اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کی نیت سے کیا جائے۔ اگر کوئی شخص اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ  کی رضا  کی بجائے  کسی اور کو دِکھانے ، دوسروں سے داد و ستائِش پانے یا اپنا نام چمکانے کی نیت سے کوئی عمل کرے گا  تو  ایسا شخص ثواب سے محروم ہو کر ریاکاری کی تباہ کاری میں مبتلا  ہو جائے گا لہٰذا جو بھی نیک عمل کیا جائے محض اللہ  عَزَّوَجَلَّ  کی رضا کے لیے کیا جائے اس میں کسی کو شریک نہ کیا جائے۔ پارہ 16سورۃُ الکہف کی آیت نمبر110میں خُدائے رحمٰنعَزَّ وَجَلَّ کا فرمانِ عالیشان ہے :

فَمَنْ كَانَ یَرْجُوْا لِقَآءَ رَبِّهٖ فَلْیَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَّ لَا یُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبِّهٖۤ اَحَدًا۠(۱۱۰)

 



[1]   القول البدیع، الباب الرابع فی تبلیغہ۔ ۔ ۔ الخ ، ص۳۲۷- ۳۲۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن